بیٹی کی رخصتی۔ شاہد آفریدی کا منظوم الوداعی پیغام

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 21-09-2023
 بیٹی کی رخصتی۔ شاہد آفریدی کا منظوم الوداعی پیغام
بیٹی کی رخصتی۔ شاہد آفریدی کا منظوم الوداعی پیغام

 



کراچی : ایشیا کپ کی شکست اور اخراج کا غم بھلا رہے پاکستانی کرکٹ مداحوں کو ایک اچھی خبر ملی مگر یہ خبر کھیل کے میدان سے نہیں تھی بلکہ شادی گھر سے آئی تھی ۔جہاں  lپاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر شاہین شاہ آفریدی کی شادی پاکستانی ٹیم کے سابق کپتان اور سٹار کرکٹر شاہد آفریدی کی صاحبزادی سے ہوئی۔ جس کی تقریب گذشتہ رات (منگل) منعقد ہوئی۔

کہتے ہیں کہ بہت کم رشتے ایسے ہوتے ہیں جن میں  سسر اپنے داماد سے زیادہ وجہہ ہو۔ شاہد آفریدی نے اپنی بیٹی کی شادی کے موقعے پر سوشل میڈیا پر کچھ تصاویر شیئر کرتے ہوئے اپنے جذبات چند اشعار کے ذریعے لوگوں تک پہنچائے۔

اس پیغام نے صارفین کو جہاں خوش کیا وہیں جذباتی بھی کیا اور انہوں نے اس نئے جوڑے کو ڈھیر ساری دعائیں بھی دیں۔

شاہد آفریدی نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر لکھا

آیا تھا گھر میں نور ابھی کل کی بات ہے

رخصت بھی ہو رہا ہے وہ آنکھوں کے سامنے

ڈوبا ہوا بھی ہے ترے بابا کا دل مگر

 امید صبح نو اسے آئی ہے تھامنے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ اس محفل میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم بھی شامل تھے  جو شاہین آفریدی سے گلے بھی ملے اور ساتھ میں کھانا بھی کھایا۔ جن کے درمیان ایشیا کپ میں بڑی شکست کے بعد ڈریسنگ روم میں جھگڑے کی خبریں آرہی تھیں