ہندوستانی کھلاڑی کورونا کی زد

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 28-07-2021
کپتان دھون
کپتان دھون

 

 

کپتان دھون سمت  7 کھلاڑی ہندوستان بمقابلہ سری لنکا سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔

 اگرچہ یہاں ہندوستانی کھلاڑیوں کو محفوظ ماحول میں رکھا گیا ہے، لیکن ایسا لگتا ہے کہ کووڈ-19 کا بحران ویکسین لگانے کے بعد بھی نہیں ہار رہا ہے۔

منگل کو  کونال پانڈیا کے کورونا مثبت رپورٹ آنے کے بعد اب یہ تجویز کی جارہی ہے کہ کم سے کم آٹھ کھلاڑی جو ان کے قریبی رابطے میں تھے ، جن میں کپتان شیکھر دھون بھی شامل ہیں ، کو ہندوستان - سری لنکا سیریز سے باہر  کر دیا جائے۔

اس کے ساتھ ہی دوسرا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ ، جو 27 جولائی (منگل) کو ہونا تھا ، 28 جولائی (بدھ) تک ملتوی کردیا گیا ہے۔ لیکن آٹھ کھلاڑی جو ان کے ساتھ قریبی رابطے میں تھے انہیں اب بھی میدان میں جانے کی اجازت نہیں ہے۔
ویسے بورڈ آف کنٹرول برائے کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کے ذریعہ ابھی تک اس معلومات کی باضابطہ تصدیق نہیں ہوئی ہے۔

منیش پانڈے ، ہاردک پانڈیا ، یوزویندر چہل ، سوریا کمار یادو ، پرتھوی شا ، کرشنپا گوتم اور ایشان کشن سمیت دیگر کھلاڑی کرونال کے ساتھ رابطے میں تھے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ شاہ اور یادو ، جنہیں انگلینڈ سیریز کے لئے بیک اپ منتخب کیا گیا تھا، اس فہرست میں بھی تھے۔

اس کا اثر بی سی سی آئی کے منصوبے پر پڑ سکتا ہے۔ ادھر، کونال کو اب ایک الگ ہوٹل میں رکھا گیا ہے تاکہ اس کے باقی قریبی دوستوں کو بھی اس سے دور رکھا جاسکے۔