بنگلادیش کےشکیب الحسن،تین میچ کےلئے پابندی ،معطلی سے بچ گئے

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 13-06-2021
بچ گئے
بچ گئے

 

 

ڈھاکہ :بنگلادیش کے اسٹار کھلاڑی شکیب الحسن ایک ہی میچ میں دو مرتبہ آن فیلڈ امپائر کے فیصلے پر اپنا غصہ نکالنے کے باجود بڑی پابندی سے بچ گئے۔وہ ڈھاکا پریمیئر لیگ کے تین میچ نہیں کھیل سکیں گے، جبکہ پانچ لاکھ ٹکہ جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔ڈھاکہ پریمیئر لیگ میں شکیب الحسن محمڈن اسپورٹنگ کلب کی نمائندگی کررہے ہیں۔

جمعے کو ابہانی لمیٹڈ کے خلاف میچ کے دوران ایک موقع پر شکیب الحسن کی گیند پر امپائر نے بیٹسمین کو ناٹ آؤٹ قرار دیا تو شکیب الحسن نے پاؤں کی ٹھوکر سے وکٹیں گرادیں اور امپائر سے بحث بھی کی۔ایک اور موقع پر جب امپائر نے بولر کی گیند پر بیٹسمین کو ناٹ آؤٹ قرار دیا تو اُس وقت بھی شکیب الحسن آپے سے باہر ہوگئے اور غصے میں پچ پر پہنچ کر ہاتھوں سے تینوں وکٹیں اُکھاڑ کر پھینک دیں۔

اس واقعے پر شکیب الحسن نے اپنے مداحوں سے معافی مانگتے ہوئے کہا کہ اب اُن سے ایسی حرکت دوبارہ نہیں ہوگی۔ شکیب الحسن کو لیول تھری کی خلاف ورزی کرنے پر تین میچ کے لیے معطل کردیا گیا ہے اور پانچ لاکھ ٹکہ جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔