ایشین گیمز : خواتین کرکٹ ٹیم نے بھارت کو دلایا دوسرا گولڈ

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 25-09-2023
 ایشین گیمز : خواتین کرکٹ ٹیم نے بھارت کو دلایا  دوسرا گولڈ
ایشین گیمز : خواتین کرکٹ ٹیم نے بھارت کو دلایا دوسرا گولڈ

 



ہانگروز ۔چین :: ایشیائی کھیلوں کے خواتین کرکٹ ایونٹ میں ہندوستان نے گولڈ میڈل جیت لیا ہے۔ پیر کو کھیلے گئے فائنل میچ میں بھارت نے سری لنکا کو 19 رنز سے شکست دی۔ ایشین گیمز کے کرکٹ ایونٹ میں یہ ہندوستان کا پہلا تمغہ ہے۔ اس سے پہلے ہندوستانی کرکٹ ٹیم نے کسی ایشین گیمز میں حصہ نہیں لیا تھا۔

بھارتی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 116 رنز بنائے اور سری لنکا کو 117 رنز کا ہدف دیا۔ سری لنکن ٹیم 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر صرف 97 رنز بنا سکی۔ بھارت کی جانب سے تیتاس سادھو نے سب سے زیادہ تین وکٹیں حاصل کیں۔

لنکا کی جانب سے تعاقب کرتے ہوئے حسینی پریرا نے سب سے زیادہ رنز بنائے۔ انہوں نے 22 گیندوں پر 25 رنز کی اننگز کھیلی۔ ان کے علاوہ نیلاکشی ڈی سلوا نے 34 گیندوں پر 23 رنز بنائے۔ بھارت کے لیے تیتاس سادھو نے 4 اوورز میں صرف 6 رنز دے کر سب سے زیادہ 3 وکٹیں حاصل کیں۔ راجیشوری گائیکواڑ نے 20 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں۔ دیپتی شرما، پوجا وستراکر اور دیویکا ویدیا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

تعاقب کرنے اتری سری لنکن ٹیم کا آغاز خراب رہا۔ پہلے 6 اوورز میں ٹیم نے 3 وکٹیں گنوا کر صرف 28 رنز بنائے۔ تیتاس سادھو نے پاور پلے میں تینوں وکٹیں حاصل کیں۔

اسمرتی مندھانا نے سب سے زیادہ رنز بنائے۔

بھارت  جانب سے اسمرتی مندھانا نے سب سے زیادہ رنز بنائے۔ انہوں نے 45 گیندوں پر 46 رنز کی اننگز کھیلی۔ مندھانا کے علاوہ جمائمہ روڈریگس نے 40 گیندوں پر 42 رنز کی اننگز کھیلی۔ سری لنکا کی جانب سے انوکا رنویر، سوگندھیکا کماری اور اودیشیکا پربودھینی نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

ہندوستانی ٹیم اچھی شروعات کے بعد ڈٹ گئی۔بھارتی

ٹیم کی شروعات اچھی رہی۔ 14 اوورز تک ہندوستانی ٹیم ایک وکٹ کے نقصان پر 86 رنز بنا چکی تھی لیکن اگلے 6 اوورز میں ٹیم 6 وکٹوں کے نقصان پر 30 رنز ہی بنا سکی۔ مندھانا اور جمائما کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی زیادہ دیر تک کریز پر نہ ٹھہر سکا۔

مندھانا-روڈریگز کی نصف سنچری شراکت

سولہ رنز پر شیفالی کی وکٹ گنوانے کے بعد مندھانا اور روڈریگز نے 73 رنز کی شراکت قائم کی۔ دونوں نے دوسری وکٹ کے لیے 67 گیندوں پر 73 رنز جوڑے۔ یہ شراکت انوکا رنویر نے توڑی۔