ایشیا کپ: سری لنکا نے پاکستان کو با آسانی شکست دے دی

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 09-09-2022
ایشیا کپ: سری لنکا نے پاکستان کو با آسانی شکست دے دی
ایشیا کپ: سری لنکا نے پاکستان کو با آسانی شکست دے دی

 

 

 دبئی:  ایشیا کپ ٹی20 میں سپر فور مرحلے کے آخری میچ میں سری لنکا نے پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی۔ سری لنکا نے 122 رنز کا ہدف 17 اوورز میں با آسانی کرلیا۔ بلیو شرٹس کی جانب سے اوپنر پتھم نسانکا نے 48 گیندوں پر 55 رنز کی اننگز کھیلی اور ناٹ آؤٹ رہے۔ سری لنکا کے دیگر بیٹرز میں سے بھنوکا راجاپکسا نے 24، کپتان داسن شناکا نے 21 اور ہسارنگا نے 9 رنز بنائے۔

سری لنکا کو دو بیٹرز کوشل مینڈس اور دنشکا گناتھلاکا بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔ پاکستان کی جانب سے محمد حسنین اور حارچ رؤف نے دو، دو جبکہ عثمان قادر نے ایک وکٹ حاصل کی۔ جمعے کو دبئی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پاکستان کے خلاف پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، جو درست ثابت ہوا

 سری لنکا کی جانب سے کوشل مینڈس اور پاتھم نیساکا نے اننگز کا آغاز کیا لیکن محمد حسنین نے پہلے ہی اوور میں مینڈس کو صفر پر پویلین روانہ کر دیا۔ دینشکا گناتھیلاکے بھی صفر پر حارث رؤف کا شکار بنے۔ تیسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی دھننجیا ڈی سلوا تھے وہ نو رنز بنا کر حارث رؤف کی گیند پر کیچ تھما بیٹھے۔

پاکستان کی اننگز 

پاکستان کی جانب سے محمد رضوان اور بابر اعظم نے اننگز کا آغاز کیا اور دونوں کے درمیان صرف 28 رنز کی شراکت داری بنی۔ محمد رضوان 14 گیندوں پر 14 رنز بنا کر پرامود مدوشن کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔ دوسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی فخر زمان تھے جو 18 گیندوں پر 13 رنز بنا کر واپس پویلین لوٹ گئے۔

کپتان بابر اعظم 29 گیندوں پر 30 رنز کی سست اننگز کھیل کر ہراسنگھا ڈی سلوا کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔ خوشدل شاہ بھی کچھ خاص نہ کر سکے اور چار رنز بنا کر دھننجیا ڈی سلوا کی گیند پر کیچ تھما بیٹھے۔ 15 ویں اوور میں افتخار احمد نے ہراسنگھا ڈی سلوا کو چھکا لگایا لیکن اسے اگلی دو گیندوں پر انہوں نے افتخار اور آصف علی کو بولڈ کر دیا۔ اس سے اگلے اوور میں ٹورنامنٹ میں اپنا پہلا میچ کھیلنے والے حسن علی کو مہیش ٹییکشانہ نے کیچ آؤٹ کر دیا۔ عثمان قادر بھی مہیش ٹییکشانہ کا شکار بنے۔ انہوں نے تین رنز بنائے۔ محمد نواز نے گرین شرٹس کی اننگز کو کچھ سہارا دیا۔ وہ دو چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے 26 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے۔ آخری آؤٹ ہونے والے کھلاڑی حارث رؤف تھے وہ ایک رن بنا کر پرامود مدوشن کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔

دونوں ٹیموں نے دو دو تبدیلیاں کی ہیں۔ پاکستان نے سری لنکا کے خلاف اس میچ میں میں فاسٹ بولر نسیم شاہ کی جگہ حسن علی اور آل راؤنڈر شاداب خان کی جگہ لیگ سپنر عثمان قادر کو شامل کیا ہے۔ خیال رہے پاکستان اور سری لنکا دونوں پہلے ہی فائنل کے لیے کوالیفائی کر چکے ہیں اور دونوں ایک بار پھر 11 ستمبر کو مدمقابل آئیں گے۔