ایشیا کپ: ہانگ کانگ کے کھلاڑی کی گراؤنڈ میں دوست کو شادی کی پیشکش

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 01-09-2022
ایشیا کپ: ہانگ کانگ کے کھلاڑی کی گراؤنڈ میں دوست کو شادی کی پیشکش
ایشیا کپ: ہانگ کانگ کے کھلاڑی کی گراؤنڈ میں دوست کو شادی کی پیشکش

 


دبئی: ایشیا کپ کے چوتھے میچ میں بدھ کو ہانگ کانگ کو ہندوستان کے ہاتھوں 40 رنز سے شکست ہوئی اور ہندوستان ٹورنامنٹ کے سپر فور مرحلے میں داخل ہوگیا۔ لیکن ہار کے باوجود بھی ہانگ کانگ کی ٹیم اور آلراؤنڈر کنچٹ شاہ سوشل میڈیا پر چھائے ہوئے ہیں جس کی وجہ ان کی طرف سے اپنی دوست کو کی جانے والی شادی کی پیشکش ہے۔

ٹوئٹر پر ایشین کرکٹ کونسل کی طرف سے شیئر کی جانے والی ویڈیو میں کنچٹ شاہ کو ہندوستان کے میچ کے بعد گراؤنڈ میں اپنی دوست کو شادی کی پیشکش کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں ظاہر ہے کہ کنچٹ شاہ دبئی انٹرنیشنل سٹیڈیم کی گیلری میں آئے اور اپنی دوست کے سامنے گھٹنوں کے بل بیٹھ گئے اور ان سے انگریزی میں پوچھا ’کیا تم مجھ سے شادی کروگی؟

ان کے اس سوال کا جواب ان کی دوست نے ہاں میں دیا اور ساتھ یہ بھی کہا کہ ’مجھے نہیں پتہ کہ میں اس پر کیسے برتاؤں کروں؟

چھبیس سالہ کنچٹ شاہ ہانگ کانگ کے لیے 10 ایک روزہ اور 44 ٹی 20 میچز کھیل چکے ہیں۔

ایشیا کپ کنچٹ شاہ کی ٹیم کی سپر فور مرحلے میں رسائی کی اب بھی امید باقی ہے لیکن انہیں آگے بڑھنے کے لیے جمعے کو اپنا پاکستان کے خلاف میچ جیتنا ہوگا۔

اگر ہانگ کانگ کوئی اپ سیٹ کرنے میں کامیاب ہوجاتا ہے تو پاکستان کی ٹیم ٹورنامنٹ سے باہر ہوجائے گی۔ افغانستان اور انڈیا دونوں سپر فور مرحلے کے لیے کوالیفائی کرچکی ہیں۔