اشون کا خاندانی وجوہات کی بناپرآئی پی ایل سے بریک

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 27-04-2021
 روی چندرن اشون
روی چندرن اشون

 

 

 نئی دہلی

ہندوستانی آف اسپنر روی چندرن اشون نے کووڈ 19 وبا کے دوران اپنے خاندان کے ساتھ رہنے کاحوالہ دیتے ہوئے آئی پی ایل 2021 سے بریک لینے کے فیصلے کا اعلان کیا ہے اشون نے یہ اعلان ان کی ٹیم دہلی کیپٹلز کی چنئی میں سن رائزرحیدرآباد پر جیت کے بعد کیاہے۔

چنئی ان کا آبائی شہرہے دہلی نے اس میچ کے ساتھ اپنا آئی پی ایل کا چنئی مرحلہ ختم کیا ہے اور وہ اب اپنے اگلے میچوں کے لئے احمدآباد جائے گی۔

اشون نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ وہ واپسی کی امیدکرتے ہیں اگر چیزیں صحیح سمت میں جاتی ہیں۔