امرتسر: انوراگ ٹھاکر نے کھلاڑیوں کا کیا خیرمقدم

Story by  اے ٹی وی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 20-09-2022
امرتسر: انوراگ ٹھاکر نے  کھلاڑیوں کا کیا خیرمقدم
امرتسر: انوراگ ٹھاکر نے کھلاڑیوں کا کیا خیرمقدم

 

 

نئی دہلی: اطلاعات و نشریات اور کھیل کود و نوجوانوں کے امور کے مرکزی وزیرانوراگ ٹھاکور نے امرتسر میں آج گرونانک دیو یونیورسٹی کے کھلاڑیوں کی عزت افزائی کی (جن میں 25 بین الاقوامی کھلاڑی، کھیلو انڈیا یونیورسٹی گیمز میں پوزیشن حاصل کرنے والے کھلاڑی، کل ہند بین یونیورسٹی چیمپئن شپ اور کھیلو انڈیا یوتھ گیمز )کے کھلاڑی بھی شامل ہیں۔ امرتسر میں یونیورسٹی کیمپس میں منعقدہ 52ویں سالانہ اسپورٹس ایوارڈز کی تقسیم کی تقریب کے دوران بین الاقوامی، کھیلو انڈیا  کل ہند بین یونیورسٹی سطحوں پر مختلف کھیلوں کے مقابلوں میں یونیورسٹی کا نام روشن کرنے والے  اور بہتروین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کالجوں میں 2 کروڑ روپے سے زیادہ کے نقد انعامات اور ٹرافیاں تقسیم کی گئیں۔

 انوراگ سنگھ ٹھاکر اس تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ گرو نانک دیو یونیورسٹی بذات خود ایک ساکھ والی یونیورسٹی ہے اور ملک میں یہ کھیل کود کے شعبے والی بڑی یونیورسٹیوں میں سے ایک ہے۔ جب ہم کھیل کود کا کلچر بنانے کی بات کرتے ہیں تو ایسی ہی یونیورسٹیاں بنیاد بنتی ہیں۔ گرو نانک دیو یونیورسٹی کی ساکھ خود بخود ظاہر  ہوتی ہے کیونکہ اس میں مولانا ابوالکلام آزاد ٹرافی 23 مرتبہ حاصل کی ہے جو اپنے اندر ایک ریکارڈ ہے۔ اس یونیورسٹی میں 34 ارجن ایوارڈ ، دو دروناچاریہ ایوارڈ اور  6پدم شری ایوارڈ جیتے ہیں۔ مرکزی وزیر نے کہا کہ خاتون ایتھلیٹ پر توجہ دیتےہوئے نوجوانوں کےامور اور کھیل کود ی وزارت  9 طرح کے کھلوں میں ، کھیلو انڈیا  خواتین لیگز کا اہتمام کر رہی ہے۔ یہ کھیل ہیں  - ہاکی، تیر اندازی، ویٹ لفٹنگ، سائیکلنگ ، مکے بازی، تیراکی، کشتی، والی بال اور جوڈو۔ ان مقابلوں میں 23000 سے زیادہ خاتون ایتھلیٹس حصہ لیں گی۔

گرو نانک دیو یونیورسٹی اور کھیلوں  کےمیدان میں کالجوں کے کام کی ستائش کرتے ہوئے جناب ٹھاکر نے کہا کہ گرو نانک دیو یونیورسٹی نے کھیلو انڈیا یونیورسٹی گیمز  میں چوتھا مقام حاصل کیا تھا اس نے سونے کے 14 تمغوں سمیت 42 تمغےحاصل کیے تھے۔ انہوں نے کہا کہ پورے مک میں کھیل کود کا کلچر تیار کیے جانے کی ضرورت ہے اور حکومت اس کوشش کی پابند ہے۔ انہوں نے کھیل کود کی سہولتوں کے لیے ہر طرح کی مدد فراہم کرنے کا یقین دلایا۔

awazthevoice

گرو نانک دیو یونیورسٹی کے طلبا کی زندگی کی یادوں کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ ان کی ذمہ داری ہے کہ وہ کھیل کود کے لیے درکار سہولیات فراہم کرے نیز وہ کھیل کود سے متعلق بنیادی ڈھانچے کو فروغ دینے کے لیے پروجیکٹوں کے لیے سہولت فراہم کریں ۔  انہوں نے فخریہ طور پر کہا کہ وہ اس یونیورسٹی کے طالب علم رہے ہیں جس میں آج ملک اور بیرون ملک کھیل کود اور دیگر میدانوں میں ایک مقام پیدا کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک کھیل کود کے کلچر سے ترقی کر سکتا ہے اور خوشحال بن سکتا ہے اور انفرادی سطح پر ،کنبے کے سطح پر،  سماج کے سطح پر اور کمپنیوں کی سطح پر ہر ایک کو چاہیے کہ وہ کھیل کود کے کلچر کو فروغ دینےمیں تعاون کرے۔

وائس چانسلر پروفیسر جسپال سنگھ سندھو نے مہمان خصوصی اور دیگر مہمانوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہاکہ اس یونیورسٹی کو کھیل کود سے متعلق بنیادی ڈھانچے کو مستحکم بنانے کے بہت سے پروجیکٹوں کی ضرورت ہے۔ پروفیسر سندھو نے کہا کہ یونیورسٹی کو مختلف پروجیکٹوں کے لیے امداد کی ضرورت ہے۔

اس سے پہلے رجسٹرار ڈاکٹر کرن جیت سنگھ کہلون  نے مہمانوں کا خیر مقدم کیا۔ اور ڈایریکٹر اسپورٹس آفس کے فیزیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ (اے ٹی) کے انچارج ڈاکٹر کنور مندیپ سنگھ نے کھیلوں کی اہم کامیابیوں پر رپورٹ پیش کی۔  ڈین اکیڈمک افیئرز  پروفیسر سربجیت سنگھ بہل نے شکریہ کی تحریک پیش کی۔  پروگرام کی نظامت ڈین اسٹوڈینٹ ویلفیئر پروفیسر انیس دعا نے کیا۔ اس موقعے پر جی این ڈی یو کھیل کمیٹی (مرد)، جی این ڈی یو کھیل کمیٹی (خواتین)، پرنسپلز اور ہیڈا ٓف ڈیپارٹمنٹس اور یونیورسٹی کے کھیلوں میں سب سے زیادہ تعاون کرنے والے کالجوں کے افسران اور کوچز بھی موجود تھے۔

awazthevoice

مرکزی وزیر نے کھیلو انڈیا اسکیم کے تحت کھیلوں سے متعلق ہاسٹلوں کا بھی افتتاح کیا۔ اور یونیورسٹی کیمپس میں کھلوں سے متعلق جگہوں کا دورہ کیا۔ اس موقعے پر پرنسپلز ، فیزیکل ایجوکیشن کے ایچ او ڈی اور کھیل کود سے متعلق شخصیتیں و کوچ کی بھی مہمان خصوصی نے عزت افزائی کی۔