مئو: بنکروں کے بچے، نیٹ میں ہوئے کامیاب

Story by  اے ٹی وی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 12-09-2022
مئو : بنکروں کے بچے، نیٹ میں ہوئے کامیاب
مئو : بنکروں کے بچے، نیٹ میں ہوئے کامیاب

 


آواز دی وائس، نئی دہلی

زمانہ کے ساتھ ساتھ مسلمانوں نے ایک بڑی تعداد نے چلنا شروع کردیا ہے، تعلیم کی طرف ان کا رجحان اب بڑھنے لگا ہے۔ خاص کر پسماندہ طبقات میں بھی تعلیمی رجحان بڑھنے لگا ہے۔ اس کی ایک نمائندہ مثال ریاست اترپردیش ضلع مؤ کی ہے۔ جہاں بڑی تعداد میں بنکروں کے بچوں نے نیٹ 2022 کے امتحان میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ ڈاکٹر بننے کا خواب دیکھنے والے مؤ کے طلباء نے بھی نیٹ امتحان میں کامیابی حاصل کرکے شہر کا نام روشن کیا ہے۔

مؤکے محلہ حسین پورہ سے تعلق رکھنے والے رشیدہ بانو (عزیز میڈیکل) کی بیٹی راشیکا تاج نے نیٹ میں 666 نمبر حاصل کر جنرل کیٹیگری میں 1940 واں رینک حاصل کیا ہے۔راشیکا نے ہائی اسکول کی تعلیم اسکالر پبلک اسکول سے حاصل کی ہے۔ نیز انہوں نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے انٹرمیڈیٹ کی تعلیم حاصل کی۔

اسی طرح محمد حنظلہ نعمانی ولد الیاس احمد نعمانی ساکن محلہ مدن پورہ نے 656 نمبروں کے ساتھ آل انڈیا رینک 3263 حاصل کیا ہے۔انہوں نے ہائی اسکول تک کی تعلیم اسکالر پبلک اسکول مؤ سے کی ہےاور انہوں نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے انٹرمیڈیٹ کیا۔

اس طرح محلہ قاسم پورہ سونیا باڑہ کے رہنے پر آفتاب احمد کے بیٹے اور کاونسلر جاوید یارن کے بھانجے محمد ارسلان  نے 647 نمبر لے کر 4927 رینک حاصل کیا ہے۔ محلہ ملک طاہرکے رہنے والے عبید اللہ گرافر کے بیٹے علقمہ عبید نے نیٹ کا امتحان 617 نمبروں کے ساتھ پاس کیا ہے۔

اسی طرح محلہ دوست پورہ کوپا گنج کے مولوی محمد عارف (استاذ مدرسہ ضیاء العلوم ،کرتھی جعفر پورہ) کے صاحبزادے عاطف ہشام  نے 720 میں سے 606 نمبر حاصل کر کے امتحان پاس کیا۔ انہوں نے ابتدائی تعلیم پانچویں جماعت تک مدرسہ مصباح العلوم کوپا گنج میں حاصل کی تھی۔ جب کہ انٹرمیڈیٹ تک کی تعلیم حبیب انٹر کالج کوپا گنج سے کی۔

اسی طرح مرزا ہادی پورا کے رہنے والے محمد گرہست کے بیٹے انس مصطفیٰ نے  بغیر کوچنگ کے گھر سے تیاری کر کے پہلی ہی کوشش میں 558 رینک حاصل کر کے شہر کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔انہوں نے ہائی اسکول اور انٹرمیڈیٹ امرت پبلک اسکول سے کی اور ڈسٹرکٹ ٹاپر رہے۔

گھوسی کے رہنے والے قمرالحسن کے بیٹے تابش قمر نے 642 نمبر حاصل کر کے نیٹ میں کوالیفائی کیا۔ پہاڑ پورہ کے رہنے والے محمد ارشد (زیبا ساری) کے لڑکے محمد معراج نے آل انڈیا رینک 942 حاصل کرکےنیٹ کا امتحان پاس کیا ہے۔ قاسم پورہ کے رہنے والے محمد اوصاف علی نے بھی 6694 رینک کے ساتھ  نیٹ امتحان پاس کیا ہے۔

اسی طرح بندی گھاٹ مئو کے رہنے والےعبدالاحد اعظمی کے بیٹے سلیم اعظمی نے نیٹمیں 14000 نمبر حاصل کرکے 616 نمبر حاصل کیا ہے۔ وہیں محلہ منشی پورہ کے رہنے والے ڈاکٹر محمد عمر کے بیٹے عجب عمیر نے نیٹ میں 618 نمبروں کے ساتھ 13440 رینک حاصل کیا ہے۔