جموں و کشمیر کا الحاق : کشمیریت کی فتح کا دن

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 26-10-2022
جموں و کشمیر کا الحاق : کشمیریت کی فتح
جموں و کشمیر کا الحاق : کشمیریت کی فتح

 

 

 منصور الدین فریدی : آواز دی وائس

ہندوستان کی آزادی کے بعد اگر کوئی سب سے اہم اور بڑا دن رہا تو وہ کشمیر کے ہندوستان کے ساتھ الحاق کا تھا۔ جس نے ہندوستان اور پاکستان کے درمیان ایک تنازعہ کو دفن کردیا تھا جب26 اکتوبر 1947 کو، جموں اور کشمیر کے مہاراجہ ہری سنگھ نے ہندوستان کے ساتھ الحاق کے معاہدے پر دستخط کیے۔ دراصل 24 اکتوبر کو مہاراجہ ہری سنگھ نے پاکستانی حملہ آوروں کو بھگانے کے لیے ہندوستان سے فوجی امداد کی اپیل کی۔ 26 اکتوبر کو الحاق کے معاہدے پر دستخط کے ساتھ  ہندوستانی فوج نے سری نگر میں قدم رکھ دئیے تھے اور پاکستان کے دراندازوں  کو مار بھگایا تھا۔اس آفت اور تباہی سے جموں و کشمیر کو بچایا جو دراندازوں کی خون کی ہولی کے سبب بڑی نسل کشی میں بدل سکتی تھی۔ دراصل تقسیم ملک کے بعد یہ الحاق ہندوستا ن کی سیاسی اور فوجی کامیابی تو ہو سکتی ہے لیکن در حقیقت  یہ کشمیریت کی فتح تھی ۔ ہندو اور مسلمانوں کے ایک ساتھ رہنے اور تہذیبوں کے احترام کے جذبے کی فتح تھی جس نے کشمیر کو ہندوستان کے ساتھ لا کھڑا کیا 

 الحاق سے قبل پاکستان نے جو کچھ کیا وہ بے حد خطرناک اور خوف ناک تھا۔ کشمیر میں خون خرابے اور قتل غارت گری کے سبب حالات کو بد سے بد تر کرنے کی کوشش کی ۔ ان حالات کے بارے میں مہاراجہ کے بیٹے اور پھر جموں و کشمیر کے وارث کرن سنگھ نے کچھ اس انداز میں بیان کیا تھا ۔۔۔"موت اور تباہی تیزی سے سری نگر کے قریب آرہی تھی، ہماری دنیا ہمارے اردگرد سمٹ گئی تھی‘‘۔۔۔

دراصل 14اگست 1947 کو انگریزوں کے برصغیر چھوڑنے کے بعد، جموں و کشمیر کی شاہی ریاست 73 دنوں تک آزاد رہی۔ مہاراجہ ہری سنگھ پہلے ہی اندرونی خلفشار کی لپیٹ میں تھے، ان کے ڈوگرہ دور حکومت کے خلاف متعدد بغاوتیں ہوئیں، خاص طور پر 1865، 1924 اور 1931 میں۔

 ایک بار پھر کشمیر14 اگست 1947 میں ہندوستان کی تقسیم کے بعد پٹھان قبائلیوں کے بار بار حملوں سے دوچار تھا۔ اس لیے مہاراجہ ہری سنگھ نے لارڈ ماؤنٹ بیٹن کو فوجی مدد کے لیے خط لکھا۔ اکتوبر 1947 میں پاکستان نے تعطل کا معاہدہ توڑ دیا تھا اور اس کی فوج اور قبائلی ملیشیا نے ریاست پر حملہ کر کے معصوم شہریوں کو مارنا شروع کر دیا۔ مہاراجہ ہری سنگھ کی پاکستان اور برطانیہ سے مسلسل اپیلیں رائیگاں گئیں کیونکہ ریاست میں حملے کی وجہ سے خون کی ہولی شروع ہوگئی تھی۔

مہاراجہ ہری سنگھ نہیں چاہتے تھے کہ جموں و کشمیر پاکستان کے ساتھ جائے، اس لیے ان کے پاس نہرو کی طرف سے پیش کردہ شرائط کو تسلیم کرنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں بچا تھا۔انہوں نے شیخ کو جیل سے رہا کر کے ایمرجنسی ایڈمنسٹریٹر بنا دیا۔ اس کے بعد مہاراجہ ہری سنگھ نے 26 اکتوبر 1947 کو ہندوستان کے حق میں الحاق کے دستاویز پر دستخط کیے۔

اس الحاق کے بعد  27 اکتوبر کو صبح سویرے، ہندوستان فوج کی پہلی سکھ بٹالین کو سری نگر میں اتارا گیا جہاں انہوں نے پٹھانوں کے حملے کی مزاحمت کی اور کشمیر کے ہندوستان کے ساتھ الحاق کو باضابطہ طور پر مکمل کیا۔

ماؤنٹ بیٹن کا مشورہ

 دراصل اس بحران کے انتہا پر پہنچ جانے کے بعد  مہاراجہ ہری سنگھ نے ماؤنٹ بیٹن  کو مدد کے لیے خط لکھا تھا۔ جس کاجواب دیتے ہوئے انہوں نے لکھا تھا کہ  کہا، ’’میری حکومت کی خواہش ہے کہ جیسے ہی جموں و کشمیر میں امن و امان بحال ہو جائے اور اس کی سرزمین کو حملہ آوروں سے پاک کر دیا جائے، ریاست کے الحاق کا سوال عوام کے حوالے سے طے کیا جائے‘‘۔ کہا جاتا ہے کہ اس ریمارک سے تنازعہ کشمیر کا بیج بو دیا گیا ہے۔

ماؤنٹ بیٹن کے مشورے کے بعد، ہندوستانی حکومت نے کشمیری عوام کے لیے رائے شماری یا ریفرنڈم کی کوشش کی تاکہ وہ فیصلہ کر سکیں کہ آیا وہ ہندوستان، پاکستان کا حصہ رہنا چاہتے ہیں یا ایک آزاد ریاست رہنا چاہتے ہیں. رائے شماری نہیں ہو سکی کیونکہ پاکستانی حکومت اور کشمیری باشندوں کے ایک حصے نے کشمیر کے ساتھ ہندوستان کے الحاق کی قانونی حیثیت پر سوال اٹھائے تھے، ۔ ریاست کے حالات کو خراب کیا۔ نہ صرف سیاسی طور پر بلکہ سماجی اور دفاعی طور پر بھی صورتحال کو بگاڑنے کا کام کرتے رہے تھے۔

الحاق کا اعلان

 الحاق سے قبل سیاسی بھاگ دوڑ عروج پر تھی۔ مہاراجہ ہری سنگھ کے سامنے وجود کا سوال تھا تو دوسری جانب  سیاسی الجھنیں ۔ہندوستانی قیادت کے ساتھ ان کی بات چیت میں کئی رکاوٹیں آتی رہیں۔ کہیں اصول اور کہیں مفادات مگرعلیحدہ طور پر سردار پٹیل  سرگرم رہے ۔وہ مہاراجہ اور جموں و کشمیر کے یکے بعد دیگرے وزیر اعظم کے ساتھ مسلسل رابطے میں تھے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ فیصلہ ہندوستان کے حق میں رہے۔

awazurdu

مہاراجہ ہری سنگھ کے ساتھ سردار پٹیل 

یاد رہے کہ  3 جولائی کو انہوں نے مہاراجہ کو لکھا کہ کشمیر کے مفادات ہندوستانی یونین میں شامل ہونے میں مضمر ہیں۔ انہوں نے کانگریس کے بارے میں مہاراجہ کے خدشات کو دور کرنے کی کوشش کی، خاص طور پر عبداللہ کے ساتھ نہرو کے تعلقات کی وجہ سے۔ مہاراجہ کی طرف سے اے یو کو ’اسٹینڈ اسٹل ایگریمنٹ‘ کی پیشکش پر۔ نہرو کے ساتھ مہاراجہ ہری سنگھ کے تعلقات کو سردار پڈیل نے کہیں نہ کہیں بڑی خوبصورتی کے ساتھ سنبھالا اور الحاق کی راہ کو ہموار کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔

اس کے بعد، مہاراجہ ہری سنگھ نے 26 اکتوبر کو جموں کے امر پیلس میں الحاق کے معاہدے پر دستخط کیے، جسے ہندوستان کے آخری گورنر جنرل لارڈ ماؤنٹ بیٹن نے 27 اکتوبر کو قبول کیا۔جس سے جموں و کشمیر کو ہندوستان کا اٹوٹ حصہ بن گیا تھا۔  مہاراجہ ہری سنگھ جموں و کشمیر کے مرکزی زیر انتظام علاقے پر حکومت کرنے والے آخری راجہ ثابت ہوئے۔ ہندوستان کے پہلے وزیر اعظم، پنڈت جواہر لال نہرو، ایک کشمیری پنڈت خاندان میں پیدا ہوئے تھے اور ان کی جڑیں کمیونٹی سے ملتی ہیں۔

 کشمیر کے ہندوستان کے ساتھ کھڑے پہونے کے بعد پھر یوم الحاق  منیا جانا شروع ہوا ۔جبکہ 2020 میں سرکاری طور پر عام تعطیل کر دیا گیا تھا تاکہ وادی میں ہر سال منایا جائے۔ پہلا یوم الحاق جموں و کشمیر آتشبازی، پرچم کشائی اور قومی ترانہ گانے کے ساتھ منایا گیا تھا۔

awazurdu

 کشمیریت کی طاقت 

 مذہب کے نام پر تقسیم کے بعد کشمیر نے دو قومی نظرئیے کو مسترد کیا۔ مہاراجہ ہری سنگھ  کے بڑے فیصلے نے بہت کچھ بدل دیا۔ ساتھ ہی دنیا کو بتایا کہ کشمیریت  کی طاقت کیا ہوتی ہے۔ یہ لفظ 'کشمیریت' وادی کی ثقافت کو بیان کرنے کے لیے استعمال ہوتا ہے جو سیاست اور مذہب پر حاوی رہتا ہے۔ یہ اکثر مختلف مذاہب کے درمیان فرقہ وارانہ ہم آہنگی، حب الوطنی، اور کشمیریوں کے فخر کو ظاہر کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ جس کے وادی کشمیر میں لاتعداد زندہ ثبوت ہر دور میں دنیا کے سامنے رہے ہیں ۔ 

کشمیریت وادی کشمیر میں مشترکہ ہندو مسلم ثقافت، تہوار اور زبان کی انوکھی مثال پیش کرتی ہے۔ کشمیریت کی روح کو سنوارنے میں ہندو مذہب اور اسلام کے تہوار دونوں عقائد کے پیروکاروں کا حصہ ہے۔ کشمیریت جس کی حوصلہ افزائی ہندو مسلم اتحاد کے ساتھ ہوتی ہے

 مختلف تہوار اور ثقافتی تقریبات  کا انعقاد ایک ساتھ ہوتا ہے۔ ہندو اور مسلمان ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہتے ہیں ۔کھریو، پلوامہ میں جوالا مکھی یا جوالاجی مندر ایک سالانہ میلے کی میزبانی کرتا ہے جسے ’جوالا مکھی میلہ‘ کہا جاتا ہے جسے ہندو اور مسلمان دونوں مناتے ہیں۔