شبنم ریاض - مردوں کے غلبہ کو للکارنے والی قوالہ

Story by  اے ٹی وی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 06-07-2022
شبنم ریاض - مردوں کے غلبہ کو للکارنے والی  قوالہ
شبنم ریاض - مردوں کے غلبہ کو للکارنے والی قوالہ

 

 

آواز دی وائس، نئی دہلی

قوالی ایک خاص اسٹائل کے گانوں کو کہتے ہیں جن میں اللہ کی حمد وثنا ہوتی ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی تعریف ہوتی ہے یا صوفیہ اور اللہ والوں کی منقبت بیان کی جاتی ہے۔ اس کے لیے موسیقی لازم ہے، بغیرآلات موسیقی کے قوالی کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا۔

عام طور پر قوالی مرد گاتے ہیں، تاہم خواتین نے بھی اس میں اہم کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔بہت سی قوالی گلوکارہ ہیں، جنہوں نے مردوں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ ان میں ایک ملیالی گلوکارہ شبنم ریاض ہیں۔ملیالی قوالی گلوکارہ شبنم ریاض نے کوولم آرٹ اینڈ کرافٹ ولیج میں جاری ورلڈ آف وومن ایونٹ میں سامعین کو مسحور کیا۔

قوالی میں تصوف جھلک دکھائی دیتی ہے۔ محفل میں جب قوال گاتے ہیں تو سامعین جس خوشی سے لطف اندوز ہوتے ہیں وہ ناقابل بیان ہے۔ اگرچہ اس صنف پر روایتی طور پر مردوں کا غلبہ رہا ہے، تاہم ملیالی پلے بیک گلوکارہ قوال شبنم ریاض ملک کے صوفی گلوکاروں میں کافی مقبول ہیں۔

 حال ہی میں انہوں نے کوولم آرٹ اینڈ کرافٹ ولیج میں جاری ورلڈ آف ویمن 2022ایونٹ میں ایک قوالی کنسرٹ میں پرفارم کیا۔ اس کےآل وومن قوالی گروپ لیلی صوفیہ نےاس موقع پراپنے فن کا بہترین مظاہرہ کیا۔

شبنم ریاض کا کہنا ہے کہ فیوژن(fusion) سامعین کو قوالی کی صنف سے زیادہ جوڑنے میں مدد کرتا ہے۔ وبائی امراض کی وجہ سے ہونے والی خاموشی کے بعد اسٹیج پرواپس آنے والی شبنم ریاض کافی پرجوش دکھائی دیتی ہیں۔ خیال رہے کہ شبنم ریاض استاد نصرت فتح علی خان کی پرستار ہیں۔

وہ کہتی ہیں کہ کیرالہ میں قوالی موسیقی کا خالص نغمہ بہت کم ہے، حالاں کہ یہ شمالی ہندوستان میں عام ہے۔ اگرچہ میں اپنے سامعین کے لیے قوالی فیوژن پیش کرتی ہوں، تاہم میں روایتی طرزپرزیادہ توجہ دیتا ہوں۔

 زیادہ تر لوگ صوفی موسیقیاور سےغزلیں سننا پسند کرتے ہیں۔ وہ کہتی ہیں کہ قوالی دراصل ایک الہامی کیفیت کا نام ہے۔ہر کوئی قوالی نہیں گا سکتا ہے۔ قوالیاں اکثر متحرک، جسمانی طور پر پُرجوش پرفارمنس کا مظاہرہ کرتی ہیں، جو بہت سے سامعین کو عجیب لگتی ہیں۔

وہ بتاتی ہیں کہ میں نےبہت سے مقبول صوفی گلوکاروں، نوراں بہنوں کو ٹرول کرتے دیکھا ہے تاہم جب آپ اپنےآپ کو قوالی کے لیے وقف کر دیتے ہیں، تو آپ کے لیے اپنی چالوں پرقابو پانا مشکل ہو جاتا ہے۔

 شبنم صوفی میوزک کی کلاسز بھی پیش کرتی ہیں۔ وہ اس بات کا اعتراف کرتی ہیں کہ صوفی موسیقی انہیں وراثت میں ملی ہے۔ ان کے پردادا واواسن(Vavaasan) نے یہ فن کولم کے ایک بھگاوتار سے سیکھا تھا جو قوالی میں مہارت رکھتے تھے۔

شبنم ریاض کا تعلق اگرچہ کیرالہ کےاوچیرا سے ہے۔ تاہم وہ اور ان کے اہل خانہ گذشتہ ایک دہائی سے زیادہ عرصے سے ترواننت پورم میں رہ رہے ہیں۔ وہ اے آر رحمان کی بیٹی خدیجہ کی ٹرینر بھی رہ چکی ہیں۔ شبنم کے مطابق اب بہت کم قوال ہیں، کیونکہ یہ گائیکی سخت ٹریننگ کے بعد حاصل ہوتی ہے، اگرچہ یہ ایک الہامی طور پر بھی کسی کسی کو نصیب ہوتی ہے۔

وہ بتاتی ہیں کہ ایک پروگرام پیش کرنے کے بعد انہیں کم از کم تین دن کے آرام کی ضرورت ہوتی ہے۔ بہت سی لڑکیاں جنہوں نے مجھ سے رابطہ کیا ان میں اس کے لیے صلاحیت کی کمی تھی۔

شبنم نے مزید کہا کہ مگر ان کا خواب کرناٹک کمپوزیشنز کا استعمال کرتے ہوئے قوالی موسیقی بنانا ہے۔

 وہ وینیلا چندناکنم اور شکیرا جیسے مقبول ٹریکس کی آواز کے پیچھے بھاگ رہی ہیں۔