سعودی عرب میں ہیلووین: وینڈیگو اور چُڑیلوں کے خوفناک ’جلوے

Story by  اے ٹی وی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 30-10-2022
سعودی عرب میں ہیلووین: وینڈیگو اور چُڑیلوں کے خوفناک ’جلوے
سعودی عرب میں ہیلووین: وینڈیگو اور چُڑیلوں کے خوفناک ’جلوے

 

 

ریاض :سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے تفریحی مقام بولیوارڈ میں ہیلووین منایا گیا جس میں لوگوں نے خوفناک روپ دھار کر شرکت کی۔

اس تقریب میں لوگ اپنے پسندیدہ کرداروں میں بھی نظر آئے اور اپنے تخلیقی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔

خوفناک لباس اور روپ دھار کر آنے والوں کو فری انٹری دی گئی۔

awazthevoice

اس تقریب کے انعقاد کا مقصد تفریح فراہم کرنا تھا۔

عبدالرحمان نامی شخص نے شمالی امریکہ کے افسانوی کردار وینڈیگو کا بھیس بدلا تھا۔

وینڈیگو اپنی بھوک مٹانے کے لیے انسانوں کا گوشت کھاتا تھا۔ عبدالرحمان پہلی مرتبہ ہیلووین منا رہے تھے۔

awazthevoice

چڑیل کا روپ دھارے امیرہ جو اپنے دوست کے ساتھ تقریب میں شرکت تھیں، کا کہنا ہے کہ گزشتہ برس وہ ہیلووین کی تقریب کی تاریخ بھول گئی تھی تاہم اس دفعہ انہوں نے یاد رکھا۔

شریک افراد کے مطابق یہ تقریب تخلیقی صلاحیتوں کے اظہار کے لیے ایک اچھا موقع تھا۔ انہوں نے کہا کہ تقریب میں شرکت سے نہ صرف وہ لطف اندوز ہوئے بلکہ ان کا ذہنی دباؤ بھی کم ہوا۔

awazthevoice

اس تقریب میں آتشبازی کا مظاہرہ ہوا۔ اس کے علاوہ بھی تقریب میں ایسا بہت کچھ دیکھنے کو ملا جس سے خوف ٹپکتا تھا جبکہ خوفناک آوازوں کی گونج اس میں مزید اضافہ کر دیتی تھی۔

اسی طرح کی ایک تقریب کا انعقاد مارچ بولیوارڈ ریاض سٹی اور ونٹر ونڈر لینڈ میں ہوا تھا۔

awazthevoice