دہلی کے جامعہ نگراوراوکھلا علاقعہ کی مساجداور ان کے اطراف کووڈ سینٹر قائم کئے جائیں گے

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 23-04-2021
جامعہ نگراوراوکھلا  کی مساجد میں کووڈ سینٹر قایم  کرنے کی تجویز
جامعہ نگراوراوکھلا کی مساجد میں کووڈ سینٹر قایم کرنے کی تجویز

 

 

 عبدالحئی خان/ نئی دہلی

نئی دھلی کے جامعہ نگر اوراوکھلا علاقہ کی مساجداور ان کے اطراف کووڈ سینٹر قایم کرکےآج کے مشکل حالات پر قابو پانےاور مستحق افراد کو مدد پہچانے کے اقدامات کۓ جارہے ہیں۔ مقامی ایم ایل اے جو وقف بورڈ کے چیٔر مین بھی ہیں امانت الله خاں نے آج جمعرات کو علاقعہ کے اماموں کے ساتھ ایک میٹنگ کی جس میں فیصلہ کیا گیاکہ علاقہ کی تمام مساجد کے اطراف یاجن مساجد میں گنجائش ہے کم سے کم دس بیڈ ڈالے جائیں گے تاکہ وبا سے متاثر ہونے پر انہیں ان مراکز میں بھرتی کیا جاسکے تاکہ انہیں اسپتالوں تک جانے کی نوبت نہ آۓ کیونکہ حالات اس قدر خراب ہو چکے ہیں کہ قومی راجدھانی کے تمام سرکاری وغیر سرکاری اسپتال مریضوں سے بھر چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ ہمیں حکومت کی مدد کرنی چاہۓاور اس کے کاموں میں ہاتھ بٹانا چاہۓ۔

انہوں نے کہا کہ اگر گھر کا ایک فرد بیمار ہے تو دوسروں کو انفیکشن سے بچانا ہےاور علاقہ کے ڈاکٹر ان مریضون کی دیکھ بھال کریں گے۔علاقہ کے نور نگر اسکول میں تیس بستروں کاانتظام کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ان مرکزوں میں أکسیجن اوراسٹیم کا انتظام علاقہ کے لوگوں کے تعاون سے کیا جاۓگا۔

 

دوسری طرف کونسلر شعیب دانش نے کہا کہ یہ امانت الله کا اچھا قدم ہے لیکن مساجد کا استعمال ابھی نا کیا جائے، کیونکہ یہاں گندگی پھیلنے کا امکان ہے ۔  علاقے کے سارے اسکول خالی پڑے ہیں ، ان میں بیڈز کا انتظام کیا جائے - دواؤں، ڈاکٹروں اور آکسیجن کا انتظام ضروری ہے ۔

واضح رہے کہ اوکھلا اور جامعہ نگر مسلم اکثر یتی علاقہ ہے اورتقریبأ پانچ سےچھ لاکھ کی آبادی پر مشتمل ہےاور جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورسٹی اسی علاقہ میں ہے۔