آواز دی وائس : نئی دہلی
ملک 77 ویں یوم آزادی کے جشن میں ڈوبا ہوا ہے جس کی تیاریاں پچھلے کئی دنوں سے جاری تھیں ،روشنیوں کے سیلاب میں نہائی ہوئی ہیں تاریخی عمارتیں اور مقامات۔ جو عوام کی توجہ کا مرکز ہیں ۔ نہ صرف ہندوستان بلکہ دنیا کے کونے کونے میں جہاں بھی ہندوستا نی آباد ہیں ترنگے لہرا رہے ہیں ۔کشمیر سے کنیا کماری تک ترنگوں کی بہار ہے اور رات کو رنگین روشنیوں کا سیلاب۔راجدھانی میں راشٹر پتی بھون ، انڈیا گیٹ اور قطب مینا ر سے ممبئی کے گیٹ وےآف انڈیا اورچھترپتی شیواجی مہاراج ٹرمینل ریولے اسٹیشن،کولکتہ میں ہوڑہ پل کے ساتھ کئی مقامات روشنیوں میں غرق ہیں ۔
ممبئی میں ایل آئی سی ہیڈ کوارٹر کو تین رنگوں کی روشنیوں سے سجایا گیا ہے۔
ناگپور میں ریزرو بینک آف انڈیا کی عمارت ترنگے میں روشن ہے۔
حیدرآباد کا چارمینار ترنگوں کی روشنی سے جگمگا اٹھا۔
مدھیہ پردیش کے بھوپال میں واقع ودھان سبھا بھون کو روشنیوں سے سجایا گیا ہے۔
ترواننت پورم کے ہوائی اڈے کو ترنگوں کی روشنیوں سے سجایا گیا ہے۔
سری نگر کے لال چوک کا کلاک ٹاور ترنگوں کی روشنی سے جگمگا اٹھا۔
یوم آزادی کے موقع پر ناگپور کا ودھان بھون ترنگا میں نظر آیا۔