حاجی مسرور: بیڑی بنا نے سے اسکول پرنسپل تک کا سفر

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 26-09-2022
حاجی مسرور: بیڑی بنا نے سے اسکول پرنسپل تک کا سفر
حاجی مسرور: بیڑی بنا نے سے اسکول پرنسپل تک کا سفر

 

 

آواز دی وائس : قنوج

یہ ایک ایسی کہانی ہے ، جو ہم  سب کے لئے ایک مثال ہے -اس کہانی میں جو مرکزی کردار ہے وہ کسی وقت  دو وقت کی روٹی کے لئے بیڑیاں بنایا کرتا تھا-مگر غریبی کے باوجود اس میں ایک بے چینی  تھی - وہ تعلیم حاصل کرنے کے لئے چین رہتا تھا- بیڑیاں بنانے کے باوجود اس کا دماغ تعلیم کے میدان میں تھا- کہتے ہیں جن کے  حوصلے بلند ہوتے ہیں اورجن کے خواب بھی بڑے ہوتے ہیں۔ جن کے ارادے فولادی ہوتے ہیں، انہیں منزل تک پہنچنے سے کوئی نہیں روک سکتا - اس کی ایک مثال ہیں  قنوج کے حاجی مسرور --- جو آج ایک ایسے تعلیمی ادارے کے پرنسپل ہیں جس میں ساڑھے چار ہزار بچے تعلیم حاصل کر رہے ہیں اپنا مستقبل بنا رہے ہیں کیونکہ یہ اسکول اور انٹر کالج  حاجی مسرور کے خوابوں کی تعبیر ہے

بیڑیاں بناکر کیا گزارا

حاجی مسرور نے  غربت اور وسائل کی کمی  کے باوجود غریبب چوں کو پڑھانے کا خواب دیکھا۔ لڑکیوں کو پڑھنے کی ترغیب دی۔ ایک وقت ایسا بھی آیا کہ پڑھائی کے  ساتھ اسے بیڑیاں بنا کر پیٹ بھرنا پڑتا تھا۔ غربت کو قریب سے دیکھا لیکن ہمت نہیں ہاری۔ اپنی محنت اور بہت جدوجہد کے بعد انہوں نے ایک کمرے سے اسکول  کا  آغاز کیا جو اب انٹر کالج کی شکل لے چکا ہے ۔

 قنوج کے حاجی مسرور 1972 میں ایک غریب گھرانے میں پیدا ہوئے۔ والد احمد رضا بیڑی بنا کر اپنے خاندان کا پیٹ پالتے تھے۔ گھر کی مالی حالت ٹھیک نہیں تھی۔ مسرور نے بچپن سے ہی اپنے والد کے کام میں مدد کرنا شروع کر دی۔ پڑھائی کے ساتھ ساتھ بیڑی بھی بناتے تھے۔ تاکہ خاندان کے اخراجات آسانی سے پورے ہو سکیں۔

دوست جنہوں نے اسکول کی شروعات کے لیے کمرا دیا

لیکن مسرور کو پڑھائی کا بہت شوق تھا۔ وہ ہمیشہ بیڑیاں نہیں بنانا چاہتے تھے۔ وقتی طور پر، انہوں نے اپنی تعلیم کو کسی نہ کسی طرح جاری رکھا. لیکن مزید پڑھائی کے لیے کام کرنا ضروری تھا۔ تاکہ کچھ رقم کا انتظام ہو سکے۔

اسکول کھولنے کا خواب

سال 1986 میں مسرور نے کمل گنج کے فیروز انٹر کالج میں  نویں کلاس  میں داخلہ لیا۔ وہ کرائے کے کمرے میں رہتے تھے۔ وہ پارٹ ٹائم کام کے طور پر بیڑیاں بھی بناتے  تھے۔

ایک انٹرویو میں مسرور کا کہنا ہے کہ ایک دن گرو جی نے ہمیں بیڑیاں بناتے دیکھا۔ انہوں نے ہماری مدد کی۔ انہوں نے ہمیں پرائمری بچوں کے لیے ٹیوشن دلایا۔ اسی دوران وہ اسکول کھولنے کے خواب دیکھنے لگا۔ جہاں غریب بچوں کو مفت تعلیم دی جا سکے۔ مسرور کے لیے اس خواب کو پورا کرنا آسان نہیں تھا۔

پھر قسمت نے نے لی انگڑائی۔

کسی طرح مسرور نے ٹیوشن پڑھا کر ماسٹر کی ڈگری حاصل کر لی۔ 1994 میں گاؤں واپس آنے۔ اس کے پاس کوئی کام نہیں تھا۔ ایسے میں پھر سے بیڑی بنانے کا کام شروع ہوا۔ بیڑیوں کو سمیٹتے ہوئے وہ سوچتے تھے کہ کیا میں ہمیشہ بیڑیاں بناتا رہوں گا اور ایک دن بوڑھا ہو کر مر جاؤں گا۔

مسرور بیڑی بناتےاور پوری رقم خرچ ہوجاتی- وہ اپنے کام سے مطمئن نہیں تھے، اس میں کچھ کرنے کا جذبہ تھا۔ لیکن بچت کے نام پر 500 روپے بھی ان کی جیب میں نہیں تھے۔ خیر اس دوران بھی وہ وقت نکال کر بچوں کو مفت پڑھاتے تھے-

awazurdu

پھر ان کی ملاقات قیام الدین سے ہوئی جنہوں نے ان کی بہت مدد کی۔ انہوں نے انہیں ایک کمرہ دیا۔ جہاں بچوں کو ٹیوشن پڑھانا شروع کر دیا۔

مسرور کا کہنا ہے کہ پہلے ہی سال میں 45 بچوں کو پڑھانے کے لیے ملا۔ پھر سال گزر گیا۔ بچوں کی تعداد میں اضافہ ہوا۔ اس کے بعد مسرور نے پرائمری اسکول کی منظوری لے لی۔ ان کےا سکول میں غریب بچوں کو مفت پڑھایا جاتا تھا۔

آج ہزاروں بچوں کے پرنسپل ہیں

پھر انہوں نے کبھی پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔ بہت محنت کی۔ سال 2001 میں مسرور نے انٹرمیڈیٹ تک منظوری حاصل کی۔ اس وقت ان کے اسکول میں 1750 بچے زیر تعلیم تھے۔ اس کے بعدا اسکول کی بچت سے ایک زمین خریدی۔ وہاں  اسکول کے لیے عمارت بنائی گئی۔

ان کے کالج کا نام ڈاکٹر ذاکر حسین کالج ہے۔ اس کے منیجر ان کے ساتھی قیام الدین احمد خان ہیں۔ مسرور اپنی زندگی میں ان کی شراکت کو بہت اہم سمجھتے ہیں۔

آج ان کےا سکول میں 4500 سے زائد بچے پڑھتے ہیں۔ وہ اپنے اسکول کے پرنسپل ہیں۔ انہوں نے لڑکیوں کی تعلیم پر بھی زور دیا۔ جگہ جگہ کیمپ لگا کر ان کے والدین کو بچیوں کی تعلیم سے آگاہ کیا گیا۔ آج ان کے اسکول میں تقریباً 1500 لڑکیاں بھی پڑھتی ہیں اور  ان کی کوشش میں میں انہیں ملک کے سامنے ایک مثال بنا کر پیش کر دیا ہے- وسائل کی کمی، پیسے کی کمی، حالات کا حکم نہ ہونے کے باوجود جس طرح حاجی مسرور نے جدوجہد کی ۔

اس کی کوئی نظیر نہیں ملتی ہے - آج ایک ایسا انسان جو کبھی پیٹ بھرنے  دو وقت کی روٹی کے لئے بیڑیاں بنایا کرتا تھا- ایک ایسی اسکول اور کالج کا پرنسپل ہے جہاں ساڑھے چار ہزار بچوں کے مستقبل کو سنوارا جا رہا ہے

awazurdu