بابا صدیقی کی افطار پارٹی میں نظر آئی بالی وڈ کی کہکشاں

Story by  منصورالدین فریدی | Posted by  [email protected] | Date 24-03-2024
بابا صدیقی کی افطار پارٹی میں نظر آئی بالی وڈ کی کہکشاں
بابا صدیقی کی افطار پارٹی میں نظر آئی بالی وڈ کی کہکشاں

 

ممبئی:  سابق ایم ایل اے بابا صدیقی اور ان کے بیٹے ذیشان صدیقی نے اتوار کو ممبئی کے مشہور فائیو اسٹار ہوٹل تاج لینڈ اینڈ میں افطار پارٹی کا اہتمام کیا۔ پارٹی کے آغاز میں انہوں نے اپنے بیٹے ذیشان کے ساتھ میڈیا کو پوز دیا۔ جس میں بالی ووڈ سمیت ٹی وی انڈسٹری کے تمام ستاروں نے شرکت کی۔ پارٹی میں سلمان خان، ان کے والد سلیم خان، عمران ہاشمی، ہما قریشی، زرین خان اور گوہر خان جیسی مشہور شخصیات نے شرکت کی۔سلمان خان نے پٹھانی سوٹ میں بابا صدیقی کی افطار پارٹی میں شرکت کی۔ 

شلپا شیٹی کے ساتھ شوہر راج کندرا اور بہن شمیتا شیٹی نے بھی جلوہ افروز ہو ے-اداکارہ شہناز گل نے نیلے ویلویٹ کا سوٹ پہن کر پارٹی میں شرکت کی۔ پچھلے سال بھی وہ اس افطار پارٹی کا حصہ بنی تھیں۔

اداکار چنکی پانڈے بھی پارٹی کا حصہ بن گئے۔افطار پارٹی میں ریپر ایم سی اسٹین نے بھی شرکت کی۔۔بابا صدیقی اور ذیشان نے عمران ہاشمی کی 45ویں سالگرہ پارٹی میں منائی۔ عمران نے اپنے بیٹے کے ساتھ کیک کاٹا۔
اداکارہ ہما، قریشی سوناکشی سنہا کے بوائے فرینڈ ظہیر اقبال کے ساتھ پارٹی میں پہنچیں۔
زرین خان نے گلابی رنگ کا شرار ہ پہن کر اوربگ باس 17 کی سابقہ ​​کنٹیسٹنٹ منارا چوپڑا نے اپنے انداز میں پارٹی میں شرکت کی۔۔
اداکارہ و ماڈل گوہر خان نے شوہر زید دربار کے ساتھ افطار پارٹی میں شرکت کی۔ اداکارہ و ماڈل گوہر خان نے شوہر زید دربار کے ساتھ افطار پارٹی میں شرکت کی۔ثنا خان اپنے شوہر کے ساتھ کالے برقعے میں پہنچیں۔ ۔
 
 پارٹی کے آغاز پر بابا صدیقی اپنے بیٹے ذیشان کے ہمراہ میڈیا کے سامنے آئے۔بابا صدیقی ہر سال رمضان میں اپنی افطار پارٹی کے لیے سرخیوں میں رہتے ہیں۔ جس میں سیاسی شخصیات کے ساتھ ساتھ بڑے فلمی ستارے بھی شرکت کرتے ہیں۔ ان کی پارٹی میں بالی ووڈ اداکار سلمان اور شاہ رخ خان بھی شریک ہوئے۔ کہا جاتا ہے کہ بابا صدیقی نے سلمان اور شاہ رخ کے درمیان صلح بھی کروائی تھی۔
بابا صدیقی کئی سالوں تک کانگریس سے وابستہ رہے۔ بابا 1999، 2004 اور 2009 میں تین بار باندرہ مغربی اسمبلی حلقہ سے ایم ایل اے رہ چکے ہیں۔ ان کے بیٹے ذیشان صدیقی فی الحال باندرہ مشرقی حلقہ سے کانگریس کے ایم ایل اے ہیں۔ کچھ دن پہلے باپ بیٹے نے کانگریس چھوڑ کر اجیت پوار کی قیادت والی این سی پی میں شمولیت اختیار کی۔