کیرالہ: زیکا وائرس سے متاثرین کی تعداد میں اضافہ

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 20-07-2021
بینا جارج، وزیرصحت کیرالہ
بینا جارج، وزیرصحت کیرالہ

 

 

 آواز دی وائس،ترونت پورم

ریاست کیرالہ میں زیکاوائرس کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے، گذشتہ روز یہاں کل متاثرین کی تعداد 37 درج کی گئی ہے۔

کیرالہ کے ریاستی وزیر صحت وینا جارج نے پیر کو بتایا کہ دو افراد کو زیکا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ یہ وائرس مچھر کے کاٹنے سے ہوتا ہے۔

وزیرصحت نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جارج نے بتایا کہ کوٹائیکونم، ترونتپورم اور کمار پورم میں زیکا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

انھوں نے بتایا کہ 41 برس کی ایک خاتون، 31 برس کے ایک ڈاکٹر اس سے متاثر پائے گئے ہیں۔

اس سے اب ریاست میں متاثرین کی تعداد 37 ہوگئی ہے۔ گذشتہ ہفتہ 15 جولائی 2021 تک کیرالہ میں پانچ افراد کو زیکا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی، جب ریاست میں متاثرین کی تعداد 28 تک پہنچی تھی۔

یہ بیماری مچھروں سے پیدا ہوتی ہے، اس لیے اس بیماری سے روک تھام کے لیے ریاستی حکومت کی جانب سے کی گئی ہے۔

مختلف شہروں میں میونسپل کارپوریشن کو صاف صفائی کی خاص ہدایت دی گئی ہے۔