یوگی کی ہاف سینچری:یو پی میں جشن

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 05-06-2022
یوگی کی ہاف سینچری:یو پی میں جشن
یوگی کی ہاف سینچری:یو پی میں جشن

 

 

لکھنؤ:: اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ آج پچاس سال کے ہوگیے- جنہیں یوپی میں کٹر ہندوتوا کا پوسٹر بوائے سمجھا جا تا ہے مگر انہوں نے اپنے کام سے دل جیت لیے ہیں، کسی وقت وہ اتراکھنڈ کے ایک سادہ گھرانے سے تعلق رکھنے والا نوجوان ہوا کرتے  تھے- 

اس موقع پر ملک کی تمام اہم سیاسی شخصیات نے انہیں نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ یوگی کی سالگرہ کے موقع پر وارانسی میں ایک الگ ہی جوش و خروش دیکھا گیا۔ لوگوں نے سی ایم یوگی کی تصویر بلڈوزر کے ساتھ لگا کر ان کی سالگرہ منائی۔

پی ایم مودی نے دی نیک خواہشات: بتادیں کہ سی ایم یوگی کی سالگرہ پر پی ایم مودی نے ایک ٹویٹ میں نیک خواہشات دی ہیں۔ انہوں نے لکھا، "یوپی کے متحرک وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ جی کو سالگرہ مبارک۔ ان کی قیادت میں ریاست ترقی کی نئی بلندیوں پر پہنچی ہے۔ انہوں نے ریاست کے عوام کے لیے عوام دوست حکمرانی کو یقینی بنایا ہے۔ لوگوں کی خدمت میں لمبی اور صحت مند زندگی کی دعا

وارانسی میں آرتی کے دوران گنگا گھاٹ پر سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ کی رنگولی کندہ کی گئی اور اس کے کٹ آؤٹ بھی لگائے گئے۔ جس کے ساتھ لوگوں نے سیلفیاں بھی لیں۔ بتا دیں کہ اس پروگرام کا اہتمام ہندو یووا واہنی اور ماں گنگا سیوا سمیتی نے کیا تھا

یوپی میں بلڈوزر کی کارروائی کے لیے سی ایم یوگی کی الگ تصویر بنی ہے۔ اسی کے پیش نظر انہیں بلڈوزر بابا کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ ایسے میں ان کی سالگرہ کے موقع پر کاشی کے آسی گنگا گھاٹ پر ایک خصوصی آرتی کا اہتمام کیا گیا۔ اس میں بلڈوزر بھی شامل تھے۔