یاس‘ کی آہٹ:موسلا دھار بارش ۔ بچاؤ دستے تیار’

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 25-05-2021
ہوشیار ۔ خبردار
ہوشیار ۔ خبردار

 

 

آواز دی وائس: نئی دہلی

تیز اور طوفانی ہوا اور بارش کل سہ پہر تک بھیانک سمندری طوفان کی شکل لیں گی اور ’یاس‘ بن کر اڈیشہ کی ساحل سے ٹکرائے گا سمندری طوفان ۔  دراصل سمندری طوفان خیلج بنگال میں ہوا کا دباو بڑھ رہا ہے۔سمندری طوفان یاس کے خطرناک روپ لینے کا اشارہ ہے،ہواوں کے ساتھ طوفان کےشدت اختیار کرنے کا امکان ہے۔۔کل سہ پہر تک بنگال اور اڈیشہ کی ساحلوں سے ٹکرانے کا امکان ہے۔ جبکہ اچھی خبر یہ ہے کہ آندھرا پردیش اب اس کی زد میں نہیں آئے گا۔تاہم ، کچھ ماہرین کا کہنا ہے کہ چونکہ یہ طوفان زمین کے قریب  بن رہا ہے۔اس لئے اس کو زیادہ طویل سفر کرنے کا وقت نہیں ملے گا اور یہ اتنا طاقتور نہیں ہوسکتا ہے۔مغربی بنگال اور اڈیشہ نے لاکھوں افراد کو غیر محفوظ علاقوں سے سلامتی کے لئے نکالا ہے کیونکہ شدید سمندری طوفان 'یاس' ساحل کے قریب ہی ہے اور توقع ہے کہ بدھ کی صبح علی الصبح بھدرک ضلع میں دھامرا پورٹ کے قریب ساحل سے ٹکرائے گا۔

مغربی بنگال اور اڈیشہ نے لاکھوں افراد کو غیر محفوظ علاقوں سے سلامتی کے لئے نکالا ہے کیونکہ شدید سمندری طوفان 'یاس' ساحل کے قریب ہی ہے اور توقع ہے کہ بدھ کی صبح علی الصبح بھدرک ضلع میں دھامرا پورٹ کے قریب ساحل سے ٹکرائے گا۔

’بارش کا آغاز 

اڈیشہ کے مختلف حصوں میں گزشتہ کچھ گھنٹوں سے شدید بارش ہو رہی ہے۔ ادھر مغربی بنگال کے کئی علاقوں میں بھی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ ہندوستانی محکمہ موسمیات کے مطابق ’یاس‘ شمال-شمال مغرب کی جانب بڑھتے ہوئے آئندہ 12 گھنٹوں میں ایک بہت سنگین گردابی طوفان میں بدل سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات نے اطلاع دی ہے کہ گردابی طوفان شمال مغرب کی جانب بڑھے گا اور پھر تیز رفتار سے بدھ کے روز صبح شمالی اڈیشہ اور مغربی بنگال کی ساحلوں کے پاس شمال مغربی خلیج بنگال تک پہنچے گا۔ اسی دن دوپہر کے آس پاس اس کے سنگین گردابی طوفان کی شکل میں پارادیپ اور ساگر جزائر کے درمیان شمال اڈیشہ-مغربی بنگال کی ساحلوں کو عبور کرنے کا امکان ہے۔

حکمہ موسمیات نے پہلے ہی بالاسور، بھردک اور جگت سنگھ پور اضلاع میں شدید بارش ہونے کے سلسلے میں ریڈ الرٹ جاری کر دیا ہے۔ اسپیشل ریلیف کمشنر (ایس آر سی) پردیپ کمار جینا نے بتایا کہ ساحلوں سے متصل حساس علاقوں سے عوام کو محفوظ مقامات پر پہنچا دیا گیا ہے اور آج دوپہر تک یہ عمل جاری تھا۔ اڈیشہ حکومت نے گردابی طوفان کے پیش نظر راحت اور بچاؤ مہم کے لیے حساس علاقوں میں نیشنل ڈیزاسٹر ریلیف فورس) کی 52، او آر ڈی یف کی 60 اور فائر برگیڈ کی 206 ٹیم کو تعینات کر دیا ہے۔ اس کے علاوہ 404 ریسکیو ٹیموں کو بھی تعینات کیا گیا ہے۔

این ڈی آر ایف کے ڈائریکٹر جنرل ایس این پردھان نے کہا ہے کہ پانچ ریاستوں، اڈیشہ، مغربی بنگال، آندھراپردیش، تملناڈو اور جھارکھنڈ، اور مرکز کے زیر انتظام علاقے انڈومان نکوبار جزائر میں سمندری طوفان ”یاس“ کے پیش نظر ایک سو سے زیادہ این ڈی آر ایف کی ٹیمیں تعینات کی جارہی ہیں۔ جناب پردھان نے کہا کہ ان ٹیموں کو ملک کے مختلف حصوں سے طیاروں کے ذریعے بھیجا جارہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ 52 ٹیمیں اڈیشہ میں جبکہ 35 ٹیمیں مغربی بنگال میں تعینات کی جارہی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ لوگوں کو باہر نکالا جارہا ہے اور توجہ اِس بات پر دی جارہی ہے کہ کوئی بھی ہلاکت نہ ہو۔ امکان ہے کہ سمندری طوفان بدھ کے روز اڈیشہ اور مغربی بنگال کے درمیان ساحل سے ٹکرائے گا۔

محکمہ موسمیات کے ذرائع نے بتایا کہ یہ شمال۔شمال مغرب کی جانب بڑھنا جاری رکھے گا، مزید تیز ہوگا اور26 مئی کی صبح تک شمالی اڈیشہ اورمغربی بنگال کے ساحلوں کے پاس شمالی مغربی بنگال کی کھاڑی تک پہنچ جائے گا۔ اسی روز دوپہر کے آس پاس اس کے بہت خطرناک گردابی طوفان کی شکل میں پارادیپ اورساگر جزیروں کے درمیان شمالی اڈیشہ۔مغربی بنگال کے ساحلوں کو عبورکرنے کاامکان ہے ۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ مشرقی خلیج بنگال سے متصل مغربی وسطی علاقے کے اوپر 70-60 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتارسے ہوائیں چلنے کاامکان ہے جو بڑھ کر 80کلومیٹر فی گھنٹے تک پہنچ سکتی ہیں۔گردابی طوفان’یاس‘ کے سبب 25 مئی کی شام سے 60-50 کلومیٹر فی گھنٹے سے لے کر 70 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتارسے 70 کلومیٹر تک ہوائیں چلنے کااندازہ ہے ۔ اس کے علاوہ اگلے روز 26 مئی کے ابتدائی گھنٹوں میں 70-60 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے ہوائیں چلنے کی پیش گوئی ہے جس کی رفتار 80 کلومیٹر فی گھنٹے تک بڑھ سکتی ہے ۔

یہ 26 مئی کی صبح سے آہستہ آہستہ 100-90 سے بڑھ کر 110 کلومیٹر فی گھنٹے تک پہنچ جائے گا اوراس کے بعد ساحل کو چھوتے وقت اس کی رفتار 165-155 کلومیٹرفی گھنٹہ سے 180 کلومیٹر فی گھنٹہ ہوسکتی ہے ۔ہنگامی تیاریاوں کا سلسلہ جاری ہے۔ فوج ،بحریہ اور ایر فورس چوکس ہے ،جبکہ مختلف سینٹرز پر تعینات ہیں۔ریلیف اور بچاو کی تمام تیاریاں مکمل ہیں۔متعدد ٹرینوں کو کینسل کردیا گیا ہے۔ نغربی بنگال اور اڈیشہ نیں اس سے بڑی تباہی کاامکان ہے۔ اس لئے کل مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے ایک اہم میٹنگ کی تھی ۔

SCS ‘Yaas’ lay centred at 0530 hrs IST of today, about 320km SSE of Paradip, 430km SSE of Balasore, likely to move north-northwestwards, to cross north Odisha coast during noon of 26th May as a VSCS. pic.twitter.com/SV33nLgG8Z

ہندوستانی بحریہ نے مغربی بنگال کی طرف تیز رفتار سے چلنے والے طوفان ' یاس ' کا مقابلہ کرنے کے لئے آئی این ایس نیتاجی سبھاش کو تعینات کیا ہے۔ جہاز کا کمانڈنگ آفیسر مغربی بنگال حکومت کے ساتھ قریبی رابطہ میں امدادی سرگرمیوں کی قیادت کر رہا ہے۔ طوفان 26 مئی کو اوڈیشہ اور مغربی بنگال کے ساحل کے مابین لینڈ کر سکتا ہے۔

 بحریہ کے ترجمان کے مطابق ، تیاریوں کے طور پر مغربی بنگال کے ساحل سے بحریہ کی دو ڈائیونگ ٹیمیں اور پانچ سیلاب امدادی ٹیمیں تعینات کردی گئی ہیں۔ ان ٹیموں میں متعلقہ سامان اور ہوائی جہاز سے متعلق کشتیوں کے ساتھ بحریہ کے خصوصی اہلکار شامل ہیں۔ ایک غوطہ خور اور دو سیلاب راحت ٹیمیں دیگھا اور فریزر گنج میں تعینات کی گئیں ہیں۔ مختصر اطلاع پر ضرورت پڑنے پر سیلاب سے بچنے والی ٹیم کو ڈائمنڈ ہاربر پر اسٹینڈ بائی پر تعینات کیا گیا ہے۔ یہ ٹیمیں مقامی ضلعی انتظامیہ کی ضرورت کے مطابق لوگوں کو نکالنے ، سڑک کی صفائی ، درختوں کو کاٹنے اور امدادی سامان تقسیم کرنے کے لئے تیار ہیں۔مزید برآں ، ہندوستانی بحریہ طوفان کے بعد ضرورت پڑنے پر تقسیم کے لئے کولکاتہ میں اپنے ڈپو سنٹر میں تقریبا 500 افراد کے لئے انسانی امداد اور ڈیزاسٹر ریلیف مواد بھیج رہی ہے۔ سمندری طوفان پر کڑی نگاہ رکھنے ،ریلیف کی سپلائی ، میڈیکل ٹیمیں اور غوطہ خوروں کی اضافی ٹیموں کے ساتھ ساتھ ہندوستانی بحریہ کے چار جہازتیارہیں ۔ 

اہم میٹنگ 

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے طوفان یاس سے نمٹنے کی تیاریوں کے پیش نظر میٹنگ میں مغربی بنگال ، اڈیشہ ، آندھرا پردیش کے وزرائے اعلی اور انڈمان نیکوبار کے لیفٹیننٹ گورنر نے شرکت کی تھی ۔اجلاس میں مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ مشرقی سمندری ساحل کے قریب 24 آکسیجن پلانٹ ہیں۔ ریاستی حکومتیں اس بات کو یقینی بنائیں کہ طوفان کے دوران پیش آنے والی کسی بھی رکاوٹ اور پریشانی کو ترجیح کے بنیاد پر فوری طور پر دور کیا جائے تاکہ کورونا سے متاثرہ مریضوں کے علاج معالجے میں کوئی پریشانی نہ ہو۔

مغرب وسطی اور ملحقہ مشرقی وسطی خلیج بنگال میں سمندر کی صورتحال خراب سے بہت خراب رہے گی۔ 24 مئی سے طوفان کا ماحول بن رہا ہے اور 26 مئی تک وسطی خیلج بنگال کے شمالی حصوں ، شمالی خلیج بنگال اور شمالی آندھرا پردیش، اوڈیشہ ۔ مغربی بنگال۔ بنگلہ دیش ساحلوں کے ساتھ ساتھ اور ان سے دور صورتحال کے بہت خراب ہونے کا امکان ہے۔ ماہی گیروں کو صلاح دی جاچکی ہےکہ وہ 24 اور 25مئی کے دوران وسطی خلیج بنگال میں نہ جائیں اور 24 سے 26 مئی کے دوران شمالی خلیج بنگال اور شمالی آندھرا پردیش، اوڈیشہ ۔ مغربی بنگال۔ بنگلہ دیش ساحلوں کے ساتھ ساتھ اور ان سے دور نہ جائیں ۔

مغربی بنگال اور سکم میں آج مغربی بنگال کےمیدنی پور، جنوبی 24 پرگنہ میں بیشتر مقامات پر ہلکی سے اوسط بارش اور شدید سے بہت شدید بارش اور ہوڑہ، ہگلی اور شمالی 24 پرگنہ میں کئی کہیں کہیں شدید بارش، 26 مئی کو جھار گرام، میدنی پور، جنوبی 24 پرگنہ میں کہیں کہیں انتہائی شدید بارش اور پرلیا، بانکورہ، بردھمان، ہوڑہ، ہگلی، کولکاتہ، شمالی 24 پرگنہ، بیربھوم میں چند مقامات پر شدید سے بہت شدید بارش ساتھ، ناڈیا، مرشد آباد، دارجلنگ اضلاع کہیں کہیں شدید بارش اور 27 مئی کو مالدہ او دارجلنگ ، دیناج پور، کالم پونگ، جلپائی گڑی، سکم میں کہیں کہیں شدید سے بہت شدید بارش اور بانکورہ، پرولیا، بردھمان، بیر بھوم اور مرشد آباد میں چند مقامات پر شدید بارش ۔

جھارکھنڈ: 26 اور 27 مئی کو بیشتر مقامات پر ہلکی سے اوسط بارش اور کہیں کہیں بہت شدید سے انتہائی شدید بارش اور 28 مئی کو کہیں کہیں شدید بارش ہوگی۔

بہار: بہار میں 27 مئی کو بیشتر مقامات پر ہلکی سے اوسط بارش اور کہیں کہیں شدید سے بہت شدید اور انتہائی شدید بارش اور 28 کو کہیں کہیں شدید سے بہت شدید بارش ہوگی۔

 آسام اور میگھالیہ: 26 اور 27 مئی کو بیشتر مقامات پر ہلکی سے اوسط بارش اور کہیں کہیں شدید سے بہت شدید بارش کا امکان ہے۔

 ۔یہ شمال – شمال مغرب کی سمت میں آگے بڑھتا رہے گا اور شدت میں اضافے کے ساتھ ہی 26 مئی کی صبح تک شمال مغربی خلیج بنگال میں شمالی اڈیشہ اور مغربی بنگال کے سمندری ساحلوں پر پہنچ جائے گا۔