ببیتا فوگٹ کی کزن ریتیکا فوگٹ کی موت، خودکشی کا خدشہ

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 18-03-2021
 ریتیکا فوگٹ
ریتیکا فوگٹ

 

 

نئی دہلی

دولت مشترکہ کھیلوں کے طلائی تمغہ جیتنے والی گیتا اور ببیتا فوگٹ کی کزن اور راجستھان کی پہلوان ریتیکا فوگٹ نے مبینہ طور پر خود کشی کر لی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ ریتیکا فوگٹ نے یہ انتہائی قدم ریاستی سب جونیئر مقابلہ کی 53 کلوگرام کیٹگری میں دوسرے نمبر پر آنے کی وجہ سے اٹھایا۔

یہ مقابلہ 12 سے 14 مارچ تک راجستھان کے بھرت پور کے ایک مقامی اسٹیڈیم میں ہوا تھا۔ 17 سالہ ریتیکا چار حریفوں میں سے ایک تھی اور وہ گولڈ میڈل راؤنڈ سے ہار گئی تھی۔ ر یسلنگ فیڈریشن آف انڈیا (ڈبلیو ایف آئی) کے ایک عہدیدار نے کہا بتایا کہ وہ بھی اپنی کزنز کی طرح بین الاقوامی سطح پر میڈل جیتنا چاہتی تھیں لیکن ریاستی سب جونیئر مقابلہ میں دوسرے نمبر پر آنے کے بعد ڈیپریشن کا شکار ہو گئیں۔

پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ان کے والدین کے حوالے کردی گئی ہے - ان کی آخری رسومات راجستھان کے جھنجھنو میں ان کے آبائی گاؤں میں ادا کی گئیں۔