عالمی ریکارڈ:100 گھنٹے میں 100 کلومیٹر سڑک تعمیر

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 19-05-2023
عالمی ریکارڈ:100 گھنٹے میں 100 کلومیٹر سڑک تعمیر
عالمی ریکارڈ:100 گھنٹے میں 100 کلومیٹر سڑک تعمیر

 

بلندشہر: بلندشہر میں غازی آباد-علی گڑھ نیشنل ایکسپریس وے (این ایچ-91) کو چھ لین کرنے کا کام تیزی سے جاری ہے۔ یہ تعمیر کیوب ہائی ویز ایل اینڈ ٹی کے تعاون سے کر رہی ہے۔

کیوب ہائی وے (غازی آباد علی گڑھ نیشنل ایکسپریس وے 91) نے 100 گھنٹے میں 100 کلومیٹر سڑک بنانے کا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔ پچھلا عالمی ریکارڈ 75 گھنٹے میں 75 کلومیٹر سڑک بنانے کا تھا۔

یہ پروگرام ورلڈ ریکارڈ بنانے کے موقع پر منعقد کیا گیا تھا۔ نیشنل ہائی وے 91 کی تعمیر کے لیے تقریباً 2 ہزار مزدوروں نے کام کیا، جب کہ 200 سے زیادہ روڈ رولر استعمال کیے گئے۔ چھ لین بناتے وقت خوبصورتی کا بھی خاص خیال رکھا گیا ہے۔ سڑک کے کنارے مناسب روشنی اور خوبصورت ڈیوائیڈرز بنائے گئے ہیں۔

جبکہ نیشنل ہائی وے کے درمیان ڈیوائیڈر پر ہریالی ہے اور درخت بھی لگائے گئے ہیں. یہ شاہراہ مصروف ترین سمجھی جاتی ہے۔ اگرچہ بعض مقامات پر کام جاری ہونے کی وجہ سے لوگوں کو روٹ ڈائیورشن اور ون وے جیسے مسائل کا سامنا ہے لیکن اب یہ سڑک بہت خوبصورت نظر آرہی ہے۔