ہمت اور عزم کے ساتھ کام کریں نوجوان۔: وزیراعظم

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 22-01-2021
وزیر اعظم نریندر مودی
وزیر اعظم نریندر مودی

 

وزیراعظم نریندر مودی نے آج نوجوانوں سے زور دے کر کہا ہے کہ وہ ہمت اور عزم کے ساتھ ملک کے لئے کام کریں۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں نے کووڈ19- کے خلاف ملک کی لڑائی میں ایک بڑا رول ادا کیا ہے۔نریندر مودی نے تیزپور یونیورسٹی کے،تقسیم اسناد کے سالانہ جلسے سے ورچوئل طریقے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی کے طلباء، شمال مشرق اور آسام کی بہتری کے لئے کام کریں تاکہ خطہ ترقی کی نئی اونچائیوں تک پہنچے۔انہوں نے کہا کہ بھارت نے، دنیا میں کووڈ19-کی سب سے بڑی ٹیکہ کاری مہم شروع کی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ملک میں کووڈ19- کے خلاف لڑائی میں پہلے سے کچھ فیصلے کئے۔وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ مرکز، شمال مشرقی خطے کی ترقی کا پوری طرح پابند ہے، جہاں نوجوانوں کے لئے بے شمار نئے موقعے موجود ہیں۔آسٹریلیا کے حالیہ دورے کی مثال دیتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ بھارت کے نوجوانوں نے چیلنجوں کا سامنا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اِن نوجوانوں کے جوش و جذبے اور عزم کی وجہ سے بھارت نے بے مثال کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ اس موقع پر آسام کے وزیراعلیٰ سربانند سونوال نے کہا کہ آسام سرکار نے اسٹارٹ اپ سے متعلق مختلف اقدامات کئے ہیں۔