عبدالکریم چودھری ترنمول کے نشانے پر کیوں؟

Story by  اے ٹی وی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 23-11-2022
عبدالکریم چودھری ترنمول کے نشانے پر کیوں؟
عبدالکریم چودھری ترنمول کے نشانے پر کیوں؟

 

 

کولکتہ: ترنمول کانگریس کے ایم ایل اے عبدالکریم چودھری کو اسمبلی اجلاس کے دوران وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی محدود موجودگی پر سوال اٹھانے پر پارٹی قیادت کے غصے کا سامنا کرنا پڑا۔ پارٹی کے اندرونی ذرائع نے بتایا کہ ایم ایل ایز کواپ ڈیٹ کرنے کے لیے منگل کی شام ایک میٹنگ بلائی گئی تھی۔

ریاستی صدر سبرت بخشی کی صدارت میں ہوئی میٹنگ میں پارٹی کے سینئر لیڈروں نے اسمبلی اجلاس کے دوران ایم ایل ایز کی مستقل موجودگی اور اسٹینڈنگ کمیٹیوں کی میٹنگوں میں شرکت پر زور دیا۔

میٹنگ کے دوران، عبدالکریم چودھری، جو ریاست کے سب سے سینئر ممبران میں سے ایک ہیں، نے کہا کہ بہتر ہوتا اگر وزیر اعلیٰ تین سے چار دن کے وقفے سے اسمبلی میں آتیں اور اس دوران کم از کم ایک گھنٹہ قیام کرتیں۔

سبرت بخشی میٹنگ کی صدارت کر رہے تھے،انہوں نے عبدالکریم کو درمیان میں ہی روک دیا اور اپنی نشست سنبھالنے کو کہا۔

ذرائع نے بتایا کہ میٹنگ میں موجود کئی ایم ایل ایز اور وزراء نے چودھری کے ریمارکس پرناراضگی کا اظہار کیا۔ تاہم بعد میں پوچھے جانے پر چودھری دفاعی انداز میں آ گئے۔ انہوں نے کہا کہ میں یہ نہیں کہنا چاہتا کہ میں نے پارٹی کے اندرونی اجلاس میں کیا کہا۔ اسمبلی اجلاس کی اہمیت یقینی طور پر ان دنوں زیادہ ہوتی ہے جب وزیر اعلیٰ موجود ہوتیں۔

خیال رہے کہ عبدالکریم چودھری اتر دیناج پور ضلع کے اسلام پور اسمبلی حلقہ سے1967 سےاب تک 11 بار ایم ایل اے منتخب ہوتے رہے ہیں۔