پٹرول۔ڈیزل کی قیمتیں گھٹانے کا کیا نسخہ بتایا وزیرپٹرولیم نے؟

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 15-04-2022
پٹرول۔ڈیزل کی قیمتیں گھٹانے کا کیا نسخہ بتایا وزیرپٹرولیم نے؟
پٹرول۔ڈیزل کی قیمتیں گھٹانے کا کیا نسخہ بتایا وزیرپٹرولیم نے؟

 

 

رائے پور:چھتیس گڑھ میں ایک پروگرام میں حصہ لینے آئے مرکزی وزیر ہردیپ پوری کو کانگریس کارکنوں کی مخالفت کا سامنا کرنا پڑا۔ وہ تیل کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف تھے۔ ملک میں تیل کی قیمتوں میں لگاتار اضافہ ہو رہا ہے، جس کی وجہ سے اب مودی حکومت گھری ہوئی نظر آ رہی ہے۔

جہاں حکومت سمیت مرکزی وزراء کو اپوزیشن کی مخالفت کا سامنا ہے ،وہیں عوام بھی اب راحت کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ وہیں وزیر پٹرولیم ہردیپ سنگھ پوری نے ایک پروگرام میں کہا ہے کہ ریاستوں کو پٹرول اور ڈیزل پرویٹ کم کرنا چاہئے، تاکہ عوام کو راحت مل سکے۔

چھتیس گڑھ پہنچنے والے مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری نے کہا کہ مرکزی حکومت ریاستوں سے صارفین کو راحت دینے کو کہہ رہی ہے۔

پیٹرول اور ڈیزل پرویٹ کم کرنے کی اپیل کر رہی ہے۔ جب صحافیوں نے پیٹرول اور ڈیزل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے بارے میں پوچھا تو مرکزی وزیر نے کہا- 'ہماری کوشش قیمتوں کو کنٹرول میں رکھنے کی ہے، اس لیے مرکز نے گزشتہ سال پیٹرول اور ڈیزل پر ایکسائز ڈیوٹی کم کی تھی اور ریاستی حکومتوں سے ٹیکس کم کرنے کو کہا تھاَ۔

چھتیس گڑھ کی بھوپیش بگھیل حکومت کو نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چھتیس گڑھ میں پٹرول اور ڈیزل پرویٹ 24 فیصد ہے۔ اگر اسے 10 فیصد تک لایا جائے تو قیمتیں خود بخود گرجائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ 10 فیصد ویٹ بھی بہت زیادہ ہے جب کھپت بڑھ رہی ہے۔ "ملک جل رہا ہے اور وہ بنکاک میں مزے کر رہے ہیں۔