حکومت دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کا کام کر رہی ہے:وزیردفاع

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 23-04-2022
حکومت دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کا کام کر رہی ہے:وزیردفاع
حکومت دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کا کام کر رہی ہے:وزیردفاع

 

 

گوہاٹی: وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے ایک بار پھر بیرون ملک بیٹھے دہشت گردوں کو بڑی وارننگ دی ہے۔ وزیر دفاع سنگھ نے ہفتہ کو کہا کہ ہندوستان سرحد پار سے ملک کو نشانہ بنانے والے دہشت گردوں کے خلاف کاروائی کرنے میں ہچکچاہٹ محسوس نہیں کرے گا۔

وزیر دفاع ایک پروگرام سے خطاب کر رہے تھے جس میں 1971 کی بنگلہ دیش کی آزادی کی جنگ میں شامل آسام کے فوجیوں کو اعزاز سے نوازا گیا۔ سنگھ نے کہا کہ حکومت ملک سے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کا کام کر رہی ہے۔ و

زیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے ہفتے کو کہا کہ اگر مرکز کے زیر انتظام ریاست جموں و کشمیر میں امن قائم رہے تو تینوں دفاعی خدمات وہاں سے مسلح افواج خصوصی اختیار ایکٹ (افسپا)کو جلد از جلد ہٹانا چاہتی ہے۔

مسٹر سنگھ نے گوہاٹی میں 1971 کی جنگ کے سورماؤں کے احترام کی تقریب کے دوران یہ بات کہی۔ مسٹرسنگھ نے کہا،’’دفاعی خدمات یہ نہیں چاہتی ہیں کہ مرکز کے زیر انتظام ریاست میں افسپا نافذ رہے۔تینوں خدمات چاہتی ہیں کہ جموں وکشمیر سے بھی ہٹایا جائے،لیکن امن بحال ہو۔‘‘ انہوں نے اس سچ کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ دفاعی فورسز یہ نہیں چاہتی ہیں کہ بدامنی والے علاقوں میں افسپا جاری رہے۔

مسٹرسنگھ نے کہا،’’ہمارے دفاعی فورسز کے اندرونی سکیورٹی میں شامل نہ ہونا چاہتے ہیں،اگر افسپا ہٹادیا جاتا ہے تو وہ بیرونی سکیورٹی پر زیادہ توجہ مرکوز کرسکتے ہیں۔

اس لئے یہ نظریہ غلط ہے کہ مسلح افواج چاہتی ہیں کہ افسپا جاری رہے۔‘‘ واضح رہے کہ ایسا پہلی بار نہیں ہے جب مسٹر سنگھ نے کشمیر وادی سے افسپا ہٹانے کی بات کی ہے۔

انہوں نے 2015 میں اس وقت کہ وزیر داخلہ کے طورپر جموں و کشمیر کے اپنے سفر کے دوران ،کہاتھا کہ اگر حالات مثبت ہوں گے تو افسپا کو ہٹایا جا سکتا ہے۔