مغربی بنگال کے وزیر پارتھو چٹرجی کو ای ڈی نے کیا گرفتار

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 23-07-2022
مغربی بنگال کے وزیر پارتھو چٹرجی کو ای ڈی نے کیا گرفتار
مغربی بنگال کے وزیر پارتھو چٹرجی کو ای ڈی نے کیا گرفتار

 

 

کولکتہ: انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے ہفتہ کو مغربی بنگال کے وزیر پارتھو چٹرجی کو ریاست میں مبینہ اساتذہ کی بھرتی گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار کیا۔

یہ گرفتاری وزیر کے قریبی ساتھی سے 20 کروڑ روپے برآمد ہونے کے ایک دن بعد ہوئی ہے۔ نقدی برآمد ہونے کے بعد رات بھر ترنمول لیڈر سے پوچھ گچھ کی گئی۔

معلوم ہوا ہے کہ پارتھو چٹرجی نے تفتیش کے دوران تفتیش کاروں کے ساتھ تعاون نہیں کیا جس کے بعد انھیں گرفتار کر لیا گیا۔

سرکاری ذرائع نے بتایا، ’’رات بھر کی پوچھ گچھ کے بعد پارتھو چٹرجی کو گرفتار کر لیا گیا۔ انھیں ای ڈی کے دفتر لے جایا گیا ہے۔" اس وقت صنعت و تجارت کے وزیر پارتھو چٹرجی وزارت تعلیم کی دیکھ بھال کر رہے تھے جب مبینہ گھوٹالہ ہوا تھا۔

 

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے جمعہ کو پارتھو چٹرجی کے ایک معاون کے گھر سے 20 کروڑ روپے کی نقد رقم برآمد کی۔

 

تحقیقاتی ایجنسی نے ایک بیان میں کہا، "مذکورہ رقم مبینہ طور پر ایس ایس سی گھوٹالے سے ہونے والی آمدنی کا شبہ ہے۔" چٹرجی کی قریبی ساتھی ارپیتا مکھرجی کے احاطے سے 20 سے زیادہ موبائل فون برآمد ہوئے ہیں۔