مغربی بنگال:خوفناک سڑک حادثے میں 18 لوگوں کی موت

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 28-11-2021
مغربی بنگال:خوفناک سڑک حادثے میں 18 لوگوں کی موت
مغربی بنگال:خوفناک سڑک حادثے میں 18 لوگوں کی موت

 

 

کولکاتا: بنگال کے ندیا ضلع میں ایک خوفناک سڑک حادثے میں 18 لوگوں کی موت ہو گئی۔ جبکہ متعدد زخمی ہیں۔ یہ واقعہ اتوار کی صبح اس وقت پیش آیا جب شمالی 24 پرگنہ کے باگدا سے 35-40 لوگ ایک لاش کو لے کر میٹاڈور میں ندیا ضلع کے نودویپ شمشان گھاٹ جا رہے تھے۔

میٹاڈور نے سڑک پر کھڑے پتھر سے لدے ٹرک کو پیچھے سے ٹکر مار دی۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ سڑک خراب تھی اور دھند بھی تھی لیکن ڈرائیور میٹاڈور کو تیز رفتاری سے چلا رہا تھا جس کی وجہ سے حادثہ پیش آیا۔

حادثے میں مزید کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے جس سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب 35-40 لوگ شمالی 24 پرگنہ کے باگدا سے میت کو لے کر نودویپ شمشان گھاٹ جا رہے تھے۔

جب وہ ہنسکھلی کے پھولباری علاقے میں پہنچے تو سڑک کے کنارے پتھروں سے لدا ٹرک کھڑا تھا، جس کے پیچھے سے میٹاڈور نے تیز رفتاری سے دھکا دیا۔ جس کے نتیجے میں ایک خاتون موقع پر ہی جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔

ان تمام کو اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے 18 افراد کو مردہ قرار دیا۔ کئی دیگر کی حالت بدستور تشویشناک ہے۔ واضح رہے کہ لوگوں کا کہنا ہے کہ سڑک خراب تھی اور دھند بھی تھی تاہم ڈرائیور میٹاڈور کو تیز رفتاری سے چلا رہا تھا جس کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا۔ پولیس حادثے کی وجہ کی تحقیقات کر رہی ہے۔