ہندوستان اور یوپی کی ترقی کے لئے ہم سبھی کو متحدرہنا ہے:مودی

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 24-02-2022
ہندوستان اور یوپی کی ترقی کے لئے ہم سبھی کو متحدرہنا ہے:مودی
ہندوستان اور یوپی کی ترقی کے لئے ہم سبھی کو متحدرہنا ہے:مودی

 

 

کوشامبی: وزیر اعظم نریندر مودی نے اترپردیش کے ووٹروں کو ایسے موسمی لیڈروں سے محتاط رہنے کی اپیل جو مصیبت کے وقت بیرون ملک چلے جاتے ہیں اور الیکشن آنے پر ووٹ مانگنے ملک لوٹ آتے ہیں۔

مودی نے بدھ کو اترپردیش میں اسمبلی انتخابات کے دوران ضلع کوشامبی میں بی جے پی امیدوارو ں کی حمایت میں ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے اپوزیشن کے لیڈروں کو ’موسمی لیڈر‘ کے لقب سے ملقب کیا اور کہا اترپردیش کے لوگوں نے کورونا کے دور میں کچھ موسمی لیڈروں کو بھی دیکھا ہے جو کورونا آنے پر غائب ہوگئے اور کورونا کے کنٹرول ہوتے ہی واپس آگئے۔

انہوں نے سماج وادی پارٹی(ایس پی) سربراہ اکھلیش یادو کا نام لئےبغیر کہا کہ ایسے لیڈر الیکشن آنے پر بیرون ممالک سے واپس آجاتے ہیں اور الیکشن ختم ہونے پر پھر سے واپس وہیں چلے جاتے ہیں۔ مودی نے اکھلیش پر طنز کستے ہوئے کہا’ جب لوگ وبا میں پریشان تھے تو وہ لوگ غائب تھے۔

یہ لوگ یوپی کی عوام کو ویکیسین لگوانے کے خلاف گمراہ کرتے رہے اور جب اپنی باری آئی تو چپ چاب ویکسین لگوا لی۔ وزیر اعظم نے ووٹروں سے محتاط رہنے کے لئے آگاہ کرتے ہوئے کہا ’ایسے موسمی لیڈروں کو یوپی کی عوام پوری طرح سے پہچانتے ہیں۔ یہ موسمی لیڈر 10مارچ کے بعد پھر سے گھومنے نکل جائیں گے۔

انہوں نے اپوزیشن پارٹیوں کو اقرباپروری کا حامل قرار دیتے ہوئے ترقی میں روکاوٹ بننے کا لزام لگایا۔ انہوں نے ریاست کے الیکشن میں ووٹروں سے متحد ہوکر بی جے پی کی حکومت بنانے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ ’کوئی بھی ملک ہو۔ کوئی بھی ریاست ہو۔

اگر اسے آگے بڑھانا ہے تو لوگوں کو متحد ہونا ہوتا ہے۔ ہندوستان اور یوپی کے تیزی سے ترقی کے لئے ہم سبھی کو متحدرہنا ہے۔ ہم سبھی کے روشن مستقبل کے لئے یہ بہت ضروری ہے۔

مودی نے اترپردیش میں آج جاری چوتھے مرحلے کی ووٹنگ کا ذکر کرتے ہوئے کہا’یوپی کی عوام بی جے پی اور این ڈی اے کی جیت کا چوکا مارنے کے لئے آگے بڑھ رہے ہیں۔

جو لوگ سوچتے ہیں کہ یوپی کے لوگ منقسم ہوجائیں گے۔انہیں جواب دینے کے لئے یو پی کے لوگ آج پھر پولنگ بوتھ پر لمبی لمبی قطاروں میں کھڑے ہیں۔