وسیم رضوی ہندو ہوگئے۔ نیا نام ہربیر نارائن سنگھ تیاگی

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 06-12-2021
 وسیم رضوی ہندو ہوگئے۔ نیا نام ہربیر نارائن سنگھ تیاگی
وسیم رضوی ہندو ہوگئے۔ نیا نام ہربیر نارائن سنگھ تیاگی

 

 

ڈاسنا : اتر پردیش

اتر پردیش شیعہ وقف بورڈ کے سابق چیئرمین وسیم رضوی نے اسلام چھوڑ کر سناتن دھرم اپنا لیا ہے۔ مذہب تبدیل کرنے کے بعد ان کا نیا نام ہربیر نارائن سنگھ تیاگی ہو گیا ہے۔جونا اکھاڑہ کے مہامنڈلیشور نرسمہانند گری نے انہیں سناتن دھرم اپنانے پر مجبور کیا اور اس کے بعد رضوی کا نام بدل دیا گیا۔

اس سلسلے میں مندر میں ایک بڑا پروگرام ہوا ،ہون ہوا اور وسیم رضوی  نے پوجا میں شرکت کی اور آرتی اتاری ۔

رضوی نے ڈاسنا مندر پہنچ کر کہا کہ جب مجھے اسلام سے نکال دیا گیا ہے تو یہ میری مرضی ہے کہ میں کون سا مذہب قبول کروں۔ میں نے سناتن دھرم کا انتخاب کیا کیونکہ یہ دنیا کا قدیم ترین مذہب ہے۔ وسیم رضوی کے سناتن دھرم کو اپنانے کے بعد انہیں پاک کیا جا رہا ہے۔ ہون یگیہ بھی ہوا۔ تمام رسومات مہمندلیشور نرسمہانند گری کی نگرانی میں انجام دی گئیں۔

awazurdu

وسیم رضوی  پروگرام کے دوران


 میت کی آخری رسومات ہندو طریقے سے ادا کرنے کی خواہش

مہامنڈلیشور نرسمہانند گری نے بتایا کہ وسیم رضوی 5 نومبر کو مندر آئے تھے۔ اسی دن انہوں نے کہا تھا کہ ان کی موت کے بعد ان کی لاش کی آخری رسوم ہندو رسم و رواج کے مطابق کی جائیں ۔ اس کے لیے اس نے جونا اکھاڑہ کے مہامنڈلیشور نرسمہانند گری کو بھی اختیار دیا تھا۔ اس روز وسیم رضوی بھیپوجا کرنے مندر کے احاطے میں گئے تھے۔