بحریہ کی مشرقی کمان کے کمانڈر ان چیف بنے وشواجیت داس گپتا

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 01-12-2021
بحریہ کی مشرقی کمان کے کمانڈر ان چیف بنے وشواجیت داس گپتا
بحریہ کی مشرقی کمان کے کمانڈر ان چیف بنے وشواجیت داس گپتا

 

 

نئی دہلی: وائس ایڈمرل وشواجیت داس گپتا نے بدھ کو وشاکھاپٹنم میں بحریہ کی مشرقی کمان کے کمانڈر ان چیف کا عہدہ سنبھال لیا

وزارت دفاع نے آج ایک بیان میں یہ اطلاع دی بیان میں کہا گیا، ’’وائس ایڈمرل وشواجیت داس گپتا، اے وی ایس ایم، وائی ایس ایم، وی ایس ایم نے 01 دسمبر 2021 کو (وشاکھاپٹنم نیول بیس پر) بحریہ کے اہلکاروں کی ایک شاندار تقریب میں فلیگ آفیسر کمانڈنگ ان چیف کا چارج سنبھالا

انہوں نے اس موقع پر منعقدہ روایتی پریڈ کی نگرانی کی اور مختلف بحری جہازوں، آبدوزوں اور اداروں کے فوجیوں کی پلاٹون کا جائزہ لیا۔ وائس ایڈمرل وشواجیت داس گپتا نیشنل ڈیفنس اکیڈمی سے تربیت یافتہ ہیں۔

انہوں نے 1985 میں بحریہ میں بطور افسر کمیشن حاصل کیا۔ وہ شپنگ اور ڈائریکشن کے معاملات میں ماہر ہیں۔

وائس ایڈمرل ہندوستانی بحریہ میں مختلف عہدوں اور جنگی جہازوں کے انچارج رہ چکے ہیں۔ وہ مشرقی کمان کے کمانڈر ان چیف بننے سے پہلے جون 2020 سے نیول اسٹاف، وشاکھاپٹنم کے سربراہ تھے۔ (ایجنسی)