وکی - کترینہ شادی کے بندھن میں بندھ گئے

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 10-12-2021
وکی - کترینہ شادی کے بندھن میں بندھ گئے
وکی - کترینہ شادی کے بندھن میں بندھ گئے

 

 

نئی دہلی: اداکار وکی کوشل اور اداکارہ کترینہ کیف نے تمام قیاس آرائیوں اور افواہوں کو ختم کرتے ہوئے جمعرات کو شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔ انہوں نے اپنی شادی کی پہلی تصویر شیئر کی اور کیپشن لکھا’’ہمارے دلوں میں صرف محبت اور شکرگزاری ہے جس نے ہمیں اس لمحے تک اکٹھا کیا ہے۔

آپ سب کی محبتوں اور دعاؤں کی ضرورت ہے‘‘۔ ذرائع کے مطابق راجستھان کے سکس سینس فورٹ برواڑہ میں ہونے والی اس شادی میں بالی ووڈ کی تمام مشہور شخصیات نے شرکت کی۔ شادی کے حوالے سے بالی ووڈ سے مبارکباد کے پیغامات آنے شروع ہوگئے ہیں۔ اداکارہ عالیہ بھٹ نے لکھا کہ ’’اوہ مائے گاڈ آپ لوگ بہت خوبصورت لگ رہے ہیں۔

نوبیاہتا جوڑے کی دل کی تصاویر کے ساتھ شادی کی تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کی گئیں جس میں ’جےمالا اور پھیرے' کی رسومات شامل ہیں۔ اداکارہ پریانکا چوپڑا، دیپیکا پڈوکون اور کرینہ کپور نے بھی نو بیاہتا جوڑے کو شادی کی مبارکباد دی ہے۔