امریکی وزیر خارجہ بلنکن کی مودی سے ملاقات

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 28-07-2021
بلنکن ۔ مودی ملاقات
بلنکن ۔ مودی ملاقات

 

 

نئی دہلی:وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کے روز امریکی وزیر خارجہ اینٹونی بلنکن سے ملاقات کے دوران صدر جو بائیڈن کی ہندوستان امریکہ اسٹریٹجک شراکت داری کو مستحکم کرنے کے پختہ عزم کا خیرمقدم کیا۔

 وزیر اعظم نے ٹویٹ کیا آج امریکی وزیر خارجہ سیکی بلنکن سے ملاقات اچھی رہی۔ میں صدر بائیڈن کی ہندوستان امریکہ اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط بنانے کے پختہ عزم کا خیرمقدم کرتا ہوں ، جو ہماری مشترکہ جمہوری اقدار پر مبنی ہے اور عالمی سطح پر بھلائی کے لئے ایک قوت ہے۔

 وزیر خارجہ ایس جیشنکر کے ساتھ تفسیلی گفتگو کے بعد بلنکن نے مودی سے ملاقات کی۔ان مذاکرات میں افغانستان کی صورتحال ، ہند بحر الکاہل کی مصروفیات اور کوویڈ 19 میں دوسروں کے درمیان ردعمل کا طریقہ کار شامل ہیں۔ بلنکن نے قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال سے بھی تعلقات کو "اگلی سطح" تک لے جانے پر بات چیت کی تھی۔

امریکی وزیر خارجہ مذاکرات کے وسیع ایجنڈے کے ساتھ دو روزہ دورے پر منگل کی شام دہلی پہنچ تھے۔ امریکی وزیر خارجہ کے عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد بلنکن کا یہ پہلا دورہ ہند ہے اور جنوری میں اقتدار میں آنے کے بعد بائیڈن انتظامیہ کے اعلی عہدے دار کا یہ تیسرا دورہ تھا۔