ہانگ کانگ مظاہرین پرکارروائی کی امریکی ایوان میں مذمت

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 20-04-2021
ایوان نمائندگان نے مظاہرین پر کی جانے والی کارروائی پر چین اور ہانگ کانگ کی مذمت کرتے ہوئے ایک قرارداد پیش کی
ایوان نمائندگان نے مظاہرین پر کی جانے والی کارروائی پر چین اور ہانگ کانگ کی مذمت کرتے ہوئے ایک قرارداد پیش کی

 

 

واشنگٹن

امریکی پارلیمان کے ایوان ذیلی ایوان نمائندگان نے مظاہرین پر کی جانے والی کارروائی پر چین اور ہانگ کانگ کی مذمت کرتے ہوئے ایک قرارداد پیش کی۔

ایوان نمائندگان نے پیر کی شام ایوان میں 418-1 ووٹوں کی بنیاد پر قرار داد کو منظور کیا۔ خیال رہے یکم اپریل کو کئی دیگر جمہوریت نوازوں کے ساتھ میڈیا گروپ نیکسٹ ڈجیٹل کے بانی جمی لائی کو قصوروار پایا گیا اور 2019 میں انہوں نے حکومت کے خلاف مظاہرہ کیا۔ جمعہ کو لائی کو 14 ماہ قید کی سزا سنائی گئی۔

حالیہ عدالتی فیصلے میں پہلی بارایک میڈیا ٹائکون کو چینی کمیونسٹ پارٹی کے ناقد کے طور پر جانا جاتا ہے ، کو جیل کی سزا سنائی گئی۔ اس سے قبل انہیں 2019 کی جمہوریت نواز تحریک میں شامل ہونے اور غیر ملکی اداروں کے ساتھ ملی بھگت کرنے کے الزام میں متعدد مواقع پر حراست میں لیا گیا تھا۔