عرس حضرت نظام الدین اولیا :70 پاکستانی زائرین کو ویزا

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 18-11-2021
عرس حضرت نظام الدین اولیا :70 پاکستانی زائرین کو ویزا
عرس حضرت نظام الدین اولیا :70 پاکستانی زائرین کو ویزا

 

 

نئی دہلی : آواز دی وائس

ہندوستان اور پاکستان کے تعلقات میں کشیدگی کوئی نئی بات نہیں ،لیکن اب اس کشیدگی میں آہستہ آہستہ کمی آرہی نظر آرہی ہے۔ ایک جانب جہاں گرو نانک کے 552 ویں جنم دن کے موقع پر کرتار پور راہداری کو عقیدت مندوں کے لیے کھول دیا گیا ہے وہیں 17 سے 26 نومبر کے درمیان 2000 سے زائد سکھ یاتریوں کا قافلہ بھی پاکستان کے لیے روانہ ہو گیا ہے۔

اب ہندوستان نے پاکستانی زائرین کو بھی ویزا جاری کیے ہیں ۔تقریباً 70 پاکستانی زائرین حضرت نظام الدین اولیاء کے 718ویں یوم ولادت کے موقع پر ہندوستان آئیں گے۔ یہ دورہ 18-25 نومبر کو ہوگا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کورونا کے دور میں یہ پہلا گروپ ہوگا جو پاکستان سے مذہبی دورے پر ہندوستان آئے گا۔

اہم بات یہ ہے کہ کورونا کے دور میں ہندوستان نے تمام زمینی سرحدوں پر نقل و حرکت پر پابندی لگا دی تھی۔ کرتار پور کوریڈور بھی 16 مارچ 2020 کو بند کر دیا گیا تھا۔ منگل کو وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کرتار پور کوریڈور کو کورونا کی صورتحال میں بہتری کے پیش نظر کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔