کشمیر: نسرین کدہ چشتیہ میں چشتی بھنڈار اور محفل سماع

Story by  اے ٹی وی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 25-10-2022
 کشمیر: نسرین کدہ چشتیہ  میں چشتی بھنڈار اور محفل سماع
کشمیر: نسرین کدہ چشتیہ میں چشتی بھنڈار اور محفل سماع

 

 

دانش منظور شاہ، سرینگر

صوفیوں اور سنتوں کی سرزمین اور امن و سلامتی کی سرزمین رہی کشمیر کے شہر سرینگر کی سادات کالونی کرسو پادشاہی باغ میں غلام خواجہ  پیرفقیر منظورظہور  شاہ چشتی کے دولت  خانہ پر گزشتہ روز چشتی بھنڈار,لنگر اور سماع کی ایک روحانی و پر لطف محفل منعقد ہوئی ۔

 صبح سویرےپیرزادہ  ضمیر الدین شاہ  پنگلنہ کی پیشوائی میں دورد واذکار اور فاتحہ خوانی کی مجلس منعقد ہوئی ۔ جس کے بعد وادی کے معروف صوفی گلوکار(قوال) گلزار احمد گنائی اور اس کے ساتھیوں نے دن بھر کشمیر کے کئی معروف صوفی شعراء کا کلام گایا۔

awazthevoice

 جن میں پیرغلام نبی شاہ ظہور کبروی, پیر عزیز اللہ حقانی , محمد نعیم المعروف نعمہ صاحب , شمس باغوان , محمد صدیق بٹ المعروف شمس فقیر کا صوفیانہ کلام شامل ہے۔ جن معتبر اور محبان اولیاء و عاشقان نے اس روحانی محفل میں شرکت کی .

ان میں وادی کے معروف سماجی شخصیت و سابق بیورو کریٹ اعجاز ککرو , پیر  شاہ فیصل چشتی , عبدالرشید ملک , پیر ظہور الدین شاہ کبروی, مولانا عاصم احمد ,فقیر غلام محی الدین بٹ, محد اقبال بیگ المعروف جنید قادری , منیر احمد  خان,ناصر حمید سابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر , ناظم الدین ملنگ, ماسٹر عبدل رشید ریشی ڈانگرو ,ماسٹر محمد یوسف میر تملہ ہالی , پروفیسر بشیر احمد ڈار حقانی سابق پرنسپل, لیکچرار عبدل غنی موہند جیا , شاہ ارشاد قادری بزنس مین , نثار الحق الائی فوٹو و ویڈیو جرنلسٹ, پیرزادہ محمد امین شاہ , مسعود وانی  خاموش آئی ٹی ایکسپرٹ, قیوم لون رفیع آبادی تاجر و سماجی کارکن  اور مختار وانی ایڈیٹر روزنامہ نگران شامل ہیں.

جبکہ صحافی شوکت حمید شاہ , بلال حمید شاہ شاہوری اور گلزار وانی شانگسی نے بحثیت خادم ذمہ داری نبھائی ۔ محفل کے آخر پر چشتیہ سلسلہ کی  روایتی 'روشنی 'کے دعائیہ کلمات پیر شاہ فیصل چشتی کشمیری نے پیش کئے ۔