اُردو یونیورسٹی ، شعبہ تعلیم و تربیت کے نیٹ / جے آر ایف کامیاب طلبہ کو تہنیت

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 16-05-2023
اُردو یونیورسٹی ، شعبہ تعلیم و تربیت کے نیٹ / جے آر ایف کامیاب طلبہ کو تہنیت
اُردو یونیورسٹی ، شعبہ تعلیم و تربیت کے نیٹ / جے آر ایف کامیاب طلبہ کو تہنیت

 

حیدرآباد، 16 مئی (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی، اسکول برائے تعلیم و تربیت کی جانب سے کل طلبہ کی تہنیتی تقریب کا انعقاد عمل میں آیا۔ پروگرام کی صدارت پروفیسر سید عین الحسن ، شیخ الجامعہ نے کی اور پروفیسر شگفتہ شاہین ، او ایس ڈی I اور پروفیسر اشتیاق احمد، راجسٹرار ، مہمانانِ اعزازی تھے۔ اپنے صدارتی خطبہ میں پروفیسر عین الحسن نے کہا کہ اردو ایک ایسی زبان ہے جو کسی بھی زبان کے ساتھ تامل کر سکتی ہے جس سے نہ صرف قومی بلکہ بین الاقوامی سطح پر طلبہ اپنی شناخت بنا سکتے ہیں۔ خطبہ کے دوران انہوں نے طلبہ کے لئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

پروفیسر صدیقی محمد محمود، ڈین اسکول نے پروگرام کے اغراض و مقاصد سے واقف کروایا اور لیڈرشپ ورکشاپ کم سمینار کی مختصراً رپورٹ پیش کی۔ ورکشاپ کے شرکاءمیں اسناداور انعامات کی تقسیم عمل میں آئی۔ شعبہ ¿ تعلیم و تربیت کے وہ طلبہ جنہوں نے یو جی سی نیٹ / جے آر ایف کامیاب کیا انہیں اسناد اور میڈل سے نوازا گیا۔

پروفیسر محمد مشاہد، صدر شعبہ نے استقبالیہ کلمات پیش کیے۔ڈاکٹر مظفر حسین خان، اسوسیئٹ پروفیسر کی نگرانی میں طلبہ کی جانب سے خوبصورت نغمہ اور یونیورسٹی ترانہ پیش کیا گیا۔ طلبہ نے بھی اپنے تاثرات کا اظہار کیا۔ محترمہ رابعہ اسماعیل نے شکریہ ادا کیا۔ نظامت کے فرائض ڈاکٹرروبینہ نے انجام دیے۔ ڈاکٹر شاکرہ پروین (کوآرڈینیٹر)، ڈاکٹر نوشاد حسین (کوآرڈینیٹر)، ڈاکٹر ام سلمی، جناب اشرف نواز، جناب جہانگیر عالم، جناب محمد غفران برکاتی اور ڈاکٹر شیخ احتشام نے انتظامات میں حصہ لیا۔پروگرام کا آغاز محمد احمد اللہ انصاری کی قرات کلام پاک سے ہوا۔