یوپی:غازی آبادمیں9 دنوں کے لیے گوشت پر پابندی

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 02-04-2022
یوپی:غازی آبادمیں9 دنوں کے لیے گوشت پر پابندی
یوپی:غازی آبادمیں9 دنوں کے لیے گوشت پر پابندی

 

 

غازی آباد : غازی آباد میں اگلے 9 دنوں کے لیے گوشت پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ غازی آباد میں نوراتری کے 9 دن تک چکن، گوشت، مچھلی کی دکانیں بند رہیں گی۔

انتظامیہ کی جانب سے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جو شہر میں گوشت کی دکانوں پر 9 روز تک نظر رکھیں گی، کارپوریشن کی ٹیم شہر میں گھوم رہی ہے اور جو دکانیں کھلی دکھائی دے رہی ہیں ان کو بند کرا رہی ہے۔

غازی آباد میونسپل کارپوریشن نے نوراتری کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا ہے۔

بتادیں کہ نوراتری میں بھی ہندو تنظیموں نے گوشت کی دکانیں بند کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاج کیا تھا۔

یوپی کے باغپت کے بڑوت میں وی ایچ پی اور بجرنگ دل کے کارکنوں نے مل کر ایس ڈی ایم بڑوت کو میمورنڈم سونپا۔

جمعہ کو وشو ہندو پریشد اور بجرنگ دل کے عہدیداروں اور کارکنوں کی بڑی تعداد تحصیل بڑوت کے احاطے میں جمع ہوئی تھی، جہاں کارکنوں نے بڑوت میونسپل میں گوشت اور انڈوں کی دکانیں کھولنے کے خلاف احتجاج کیا تھا۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ ہفتہ سے چیترا نوراتری شروع ہونے جا رہی ہے۔ ایسی صورت حال میں پورا ماحول بھکتی میں ڈوبا رہتا ہے، دوسری جانب شہر میں کھولے عام درجنوں میٹ کاٹنے ، فروخت کرنے کی دکانوں کھلی ہوئیں ہیں ۔

ان دکانوں سے شہر کا ماحول بھی گندہ ہو رہاہے ۔ مظاہرین نے خبردار بھی کیا کہ اگر انتظامیہ نے کوئی مثبت قدم نہ اٹھایا تو گوشت کی دکان بند کرانے کے خلاف بڑی تحریک چلائی جائے گی۔ (ایجنسی)