یوپی :لڑکی کی عصمت دری اور قتل، لاش لٹکی ہوئی ملی: پولیس

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 06-10-2022
یوپی :لڑکی کی عصمت دری اور قتل، لاش لٹکی ہوئی ملی: پولیس
یوپی :لڑکی کی عصمت دری اور قتل، لاش لٹکی ہوئی ملی: پولیس

 

 

منی پوری، اتر پردیش: اتر پردیش کے ناگلا شیشم گاؤں میں ایک لڑکی کی مبینہ طور پر عصمت دری اور قتل کر دیا گیا،

مین پوری کے سپرنٹنڈنٹ (ایس پی) کملیش ڈکشٹ نے بدھ کو کا کہ "پولیس کو ناگلہ شیشم گاؤں میں ایک لڑکی کی عصمت دری اور قتل کی اطلاع ملی، پولیس موقع پر پہنچی اور فوری کارروائی کی گئی۔ جلد ہی قصورواروں کو گرفتار کرکے کارروائی کی جائے گی"۔ مقتولہ کی لاش گھر سے مشکوک حالت میں لٹکی ہوئی ملی۔

متاثرہ کے والد کام کے سلسلے میں مین پوری گئے ہوئے تھے جبکہ ماں آگرہ گئی ہوئی تھی۔ متاثرہ کی چھوٹی بہن کوچنگ سے واپس آئی تو دروازے کی کھڑکی سے دیکھا، بہن کی لاش پھندے پر لٹکی ہوئی تھی۔

پولیس نے بچی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر مردہ خانے بھجوا دیا۔ انہوں نے مزید کہا، "متاثرہ کی بہن نے پولیس کو بتایا کہ ملزم پشپیندر نے اس کی بہن کا گلا گھونٹ کر قتل کیا۔"