یوپی:رکھشا بندھن پرخواتین کے لئے سرکاری بسوں میں مفت سفر

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 10-08-2022
یوپی:رکھشا بندھن پرخواتین کے لئے سرکاری بسوں میں مفت سفر
یوپی:رکھشا بندھن پرخواتین کے لئے سرکاری بسوں میں مفت سفر

 

 

لکھنو: اتر پردیش کے سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ نے رکھشا بندھن سے پہلے ایک بڑا اعلان کیا ہے۔ سی ایم یوگی نے بدھ کو ٹویٹ کرکے یہ اعلان کیا۔ جس کے بعد اب ریاست کی تمام خواتین بدھ کی رات 12 بجے کے بعد مفت سفر کی سہولت حاصل کر سکیں گی۔

خواتین کو یہ سہولت 12 اگست کی رات 12 بجے تک ملے گی۔ اس کے علاوہ اب ریاست میں 60 سال سے زیادہ عمر کی خواتین کو بسوں میں سفر کے دوران کرایہ ادا نہیں کرنا پڑے گا۔

سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ نے ٹویٹ کیا اور لکھا، "اتر پردیش میں رکھشا بندھن کے موقع پر، تمام ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں کو اگلے 48 گھنٹوں کے لیے سرکاری بسوں میں آج رات 12بجے سے 12 اگست کی درمیانی رات تک مفت سفر کی سہولت فراہم کی جائے گی۔

 

اس کے علاوہ انہوں نے اگلے ٹویٹ میں لکھا، ’’اتر پردیش میں بہت جلد ہم 60 سال سے زیادہ عمر کی ماؤں اور بہنوں کے لیے سرکاری بسوں میں مفت سفر کا انتظام کرنے جا رہے ہیں۔‘‘ دوسری طرف سی ایم یوگی نے بدھ کو لکھنؤ میں بی ایس-6 ڈیزل بسوں کا افتتاح کیا ہے۔

 

اس دوران انہوں نے محکمہ ٹرانسپورٹ کے تحت محکمہ ٹرانسپورٹ کے کئی سنگ بنیاد رکھنے اور افتتاحی پروگراموں میں شرکت کی۔ وزیر اعلیٰ نے خودکار ڈرائیونگ ٹیسٹنگ ٹریک، سارتھی ہال اور بس اسٹینڈس کا افتتاح کیا ہے۔ اس کے علاوہ 150 نئی بی ایس6 ڈیزل بسوں کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا گیا۔

اب یوپی کے 75 اضلاع کو دودو بی ایس 6 ڈیزل بسیں مل رہی ہیں۔ اس دوران سی ایم یوگی نے جھانسی، بریلی اور علی گڑھ کے ڈرائیونگ ٹریننگ اینڈ ٹیسٹنگ انسٹی ٹیوٹ کا افتتاح کیا۔ اس کے علاوہ بریلی کے آٹومیٹڈ ڈرائیونگ ٹیسٹنگ ٹریک اور سارتھی ہال کا افتتاح کیا گیا ہے۔ پروگرام کے دوران ہی ریاست میں سات بس اسٹنڈوں کا افتتاح کیا گیا اور دو کا سنگ بنیاد رکھا گیا۔