یوپی:سابق وزیریعقوب قریشی کی گوشت فیکٹری پرچھاپہ،10گرفتار

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 02-04-2022
یوپی:سابق وزیریعقوب قریشی کی گوشت فیکٹری پرچھاپہ،10گرفتار
یوپی:سابق وزیریعقوب قریشی کی گوشت فیکٹری پرچھاپہ،10گرفتار

 

 

میرٹھ: یوپی پولیس نے جمعہ کے روز میرٹھ میں سابق ریاستی وزیر اور بہوجن سماج پارٹی لیڈر حاجی یعقوب قریشی کی ملکیت والی گوشت کی فیکٹری پر چھاپہ مارا۔

سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) پربھاکر چودھری نے کہا کہ سابق وزیر کی ملکیت والی فیکٹری میرٹھ میں غیر قانونی طور پر چل رہی تھی۔

فیکٹری آپریشن میں ملوث 14 افراد کے خلاف گینگسٹر ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

اس معاملے میں پولیس نے بتایا کہ اب تک کل 10 لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ میرٹھ کے ایس ایس پی نے بتایا، "14 لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے، جب کہ ان میں سے 10 کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

چھاپے کے دوران ہمیں معلوم ہوا کہ گوشت کی فیکٹری غیر قانونی طور پر چل رہی تھی۔ ملزموں کے خلاف گینگسٹر ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

ان کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔ قریشی نے اتر پردیش میں 2019 کے لوک سبھا انتخابات میں حصہ لیا اور بی جے پی کے ایم پی راجندر اگروال سے کم فرق سے ہار گئے تھے۔ 2007 میں وہ یوپی میں بی ایس پی حکومت میں وزیر تھے۔

قریشی 2006 میں ایک ڈنمارک کے کارٹونسٹ کے سر پر انعام کا اعلان کرنے پر سرخیوں میں آئے جس نے 2006 میں پیغمبر اسلام کا کارٹون بنایا تھا۔

قریشی 2007 میں میرٹھ سیٹ سےیوپی یوڈی ایف کے امیدوار کے طور پر منتخب ہوئے تھے، جب کہ بعد میں انہوں نے بہوجن سماج پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ سال 2012 میں، وہ راشٹریہ لوک دل میں دوبارہ داخل ہوئے جب بی ایس پی نے اسمبلی انتخابات کے لیے ٹکٹ نہیں دیا۔