یوپی:آپ امیدواروں کی پہلی لسٹ جاری،تنہاالیکشن لڑنےکا اعلان

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 16-01-2022
یوپی:آپ امیدواروں کی پہلی لسٹ جاری،تنہاالیکشن لڑنےکا اعلان
یوپی:آپ امیدواروں کی پہلی لسٹ جاری،تنہاالیکشن لڑنےکا اعلان

 

 

لکھنؤ: عام آدمی پارٹی (اے اے پی) نے اتوار کو اتر پردیش اسمبلی انتخابات کے لیے اپنے امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کی۔

آپ کی اس فہرست میں 150 امیدواروں کے نام شامل کیے گئے ہیں۔ پارٹی نے اعلان کیا ہے کہ وہ تمام 403 سیٹوں پر تنہا مقابلہ کرے گی۔

اس سے قبل پارٹی نے اسمبلی حلقوں کے انچارجوں کا اعلان کیا تھا۔امیدواروں کی پہلی فہرست میں صرف آٹھ خواتین ہیں۔

عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ممبر اور یوپی انچارج سنجے سنگھ نے لکھنؤ میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ گندی سیاست کو صاف کرنے کے لیے دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال اور پارٹی کی مرکزی رضامندی سے ریاست کی تمام 403 اسمبلی سیٹوں پر امیدوار کھڑے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ان میں سے 150 سیٹوں کی پہلی فہرست جاری کر دی گئی ہے۔ کیجریوال اور مرکزی قیادت نے جن اہل امیدواروں کے ناموں پر اتفاق کیا ہے ان میں 8 ایم بی اے، 38 پوسٹ گریجویٹ، 4 ڈاکٹر، 8 پی ایچ ڈی، 7 انجینئر، 8 بی ایڈ، 39 گریجویٹ اور 6 ڈپلومہ ہولڈر ہیں۔ دوسری طرف ذاتوں کے لحاظ سے 55 او بی سی، 31 درج فہرست ذات، 14 مسلمان، 6 کائستھ اور 36 برہمن ہیں۔