یوپی:’مردہ‘ کوجان کا خطرہ،پولس سے سیکورٹی کا مطالبہ

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 09-07-2022
یوپی:’مردہ‘ کوجان کا خطرہ،پولس سے سیکورٹی کا مطالبہ
یوپی:’مردہ‘ کوجان کا خطرہ،پولس سے سیکورٹی کا مطالبہ

 

 

مراد آباد: اترپردیش کے مرادآباد میں ایک مردہ شخص کی جان کو خطرہ ہے۔ مرادآباد میں ایک بوڑھے باپ کو اس کے بیٹوں اور بیوی نے سرکاری ریکارڈ میں مردہ قرار دے کر کروڑوں کی جائیداد اپنےنام کروا لی ہے۔ اس بزرگ کو جب اپنی موت کی خبر ملی تو وہ سعودی عرب سے ملازمت چھوڑ کر گھر آگیا اور اب حکام سے اپنے آپ کو زندہ کرنے اور ملزمین کے خلاف کاروائی کی درخواست کررہا ہے۔

متاثرہ کا کہنا ہے کہ اسے اپنے بیٹوں اور پہلی بیوی سے جان کا خطرہ ہے اس لیے اسے تحفظ فراہم کیا جائے۔ مرادآباد کے مغل پورہ تھانہ علاقہ میں رہنے والے ایک زندہ شخص کو فرضی ڈیتھ سرٹیفکیٹ کی مدد سے مردہ قرار دے کر جائیداد ہتھیانے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔

یہاں کے رہائشی محمد سلیم نے اپنی بیوی اور بیٹے پر جعلی ڈیتھ سرٹیفکیٹ بنوا کر اس کی جائیداد ہتھیانے کا الزام لگایا ہے۔ سلیم کا کہنا ہے کہ وہ گزشتہ 45 سال سے سعودی عرب میں مقیم ہیں اور ایسے میں ان کی غیر موجودگی میں ان کے اہل خانہ نے یہ کام کیا ہے۔ متاثرہ نے مرادآباد ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سے انصاف کی اپیل کی ہے تاکہ اسے کاغذ پر زندہ قرار دیا جائے۔

مرادآباد کے مغل پورہ تھانہ علاقہ کے محمد سلیم نے مرادآباد کے ضلع مجسٹریٹ شیلیندر کمار سنگھ کو ایک درخواست دی ہے جس میں خود کو زندہ ثابت کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ اس کی بیوی اور بیٹے نے ان کا جعلی ڈیتھ سرٹیفکیٹ بنوا کر ان کی تمام جائیداد غلط طریقے سے ہتھیا لی اور اسے بیچ دیا۔ متاثرہ سلیم کے مطابق وہ گزشتہ 45 سال سے سعودی عرب میں مقیم ہے اور وہیں ملازمت بھی کرتا ہے اور دوسری شادی بھی کی ہےجس سے ان کی 3 بیٹیاں ہیں۔

جب یہ ڈیتھ سرٹیفکیٹ سعودی عرب میں اس کے پاس پہنچا تو اسے اطلاع ملی کہ اس کے خاندان نے جعلی ڈیتھ سرٹیفکیٹ کی مدد سے اسے مردہ قرار دے کر ساری جائیداد بیچ دی ہے جس کے بعد وہ مرادآباد آیا اور اس معاملے میں اہل خانہ سے بات کرنا چاہتا تھا۔

کوشش کی لیکن خاندان کا کوئی بھی فرد ان سے بات کرنے کو تیار نہیں تھا، جس کے بعد انھوں نے مجبوراً مرادآباد ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سے اپنے آپ کو زندہ ظاہر کرنے کا مطالبہ کیا اور اہل خانہ کے خلاف سخت کاروائی کی درخواست کی۔

وہیں اس معاملے کے تعلق سے مرادآباد کے ضلع مجسٹریٹ شیلیندر کمار سنگھ کا کہنا ہے کہ مغل پورہ کے محمد سلیم نے آج ایک درخواست دی ہے، ان کی بیوی اور بچوں نے ان کا فرضی سرٹیفکیٹ بنایا ہے۔

ہم اس کی جانچ کر رہے ہیں۔ اس میں ان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ جو سرٹیفکیٹ بنایا گیا ہے وہ جعلی ہے اور ان کی حفاظت کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ تحقیقات کے بعد قانونی کارروائی کی جائے گی۔