جھارکھنڈ میں ہر گھر کو 100 یونٹ بجلی مفت

Story by  اے ٹی وی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 16-07-2022
 جھارکھنڈ میں ہر گھر کو 100 یونٹ بجلی مفت
جھارکھنڈ میں ہر گھر کو 100 یونٹ بجلی مفت

 

 

آواز دی وائس،رانچی

 منگل کو جھارکھنڈ کی ہیمنت سورین حکومت نے اسمبلی میں اپنا پہلا بجٹ پیش کیا۔وزیر خزانہ رامیشورارون نے 370،86 کروڑ روپئے کا کل بجٹ پیش کیا۔ اس بجٹ میں حکومت نے ریاست کے کسانوں کے 50 ہزار روپئے تک کے قرضے معاف کرنے ،ہر گھر کو 100 یونٹ بجلی مفت دینے اور تمام شہریوں کو 5 لالکھ روپے تک کا طبی عالج فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

 حکومت کی جانب سے شروع کی جانے والی صحت اسکیم میں ، غربت کی لکیر سے اوپر کے لوگوں کو ، جن کو آیوشمان بھارت اسکیم کا فائدہ نہیں مل رہا ہے ،  انہیں بھی 5 لالکھ روپے تک کا علاج فراہم کیا جائے گا۔

ریاستی حکومت نے ریاست کے 57 لاکھ خاندانوں کے لئے ساڑی ، دھوتی اور لونگی اسکیم شروع کی ہے۔

اس کے علاوہ بجٹ میں کلاس 12 کے طلباء تک وظائف ، 300 یونٹ تک استعمال کرنے والے خاندانوں کے لئے ہر ماہ 100 یونٹ بجلی مفت،گردوں کی خرابی ، کینسر ، جگر ، دماغی ہیمرج جیسے سنگین امراض میں مبتلا 8 لاکھ مریضوں کے علاج کی سہولت ، کاشتکاروں کیلئے 50 ہزار روپے تک کی قرض معافی ، بے روزگار نوجوانوں کو 5 سے 7 ہزار روپے سالانہ وظیفہ اور سی ایم کینٹین اسکیم کا اعلان کیا گیا ہے۔

ریاستی حکومت نے تعلیم کے لئے زیادہ سے زیادہ بجٹ  64.15 فیصد مختص کیا ہے۔اس کے علاوہ دیہی ترقی کے لئے 22.13 فیصد ، پولیس اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے لئے 22.8 فیصد ، فلاح و بہبود اور اقلیتوں کی بہبود کے لئے 28.8 فیصد ، صحت کے شعبے میں 30.5 فیصد اور توانائی کے شعبے میں 65.5 فیصد مختص کیا گیا ہے

۔وزیر اعلی ہیمنت سورین نے بجٹ پر بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ بجٹ غریبوں پر مرکوز ہے۔ بجٹ سے پتہ چلتا ہے کہ حکومت کچی آبادیوں میں رہنے والے لوگوں کی ترقی کے لئے کوشاں ہے۔ بجٹ میں یہ یقینی بنایا گیا ہے کہ ریاست میں کوئی بھی فردعلاج کی کمی کی وجہ سے نہ مرے۔اس کےعلاوہ بجٹ میں تمام بچوں کواسکول بھیجنے پر بھی توجہ دی جارہی ہے۔