مرکزی وزیر خزانہ23 نومبر سے جموں و کشمیر کے دو روزہ دورے پر

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 20-11-2021
مرکزی وزیر خزانہ23 نومبر سے جموں و کشمیر کے دو روزہ دورے پر
مرکزی وزیر خزانہ23 نومبر سے جموں و کشمیر کے دو روزہ دورے پر

 

 

جموں: مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کے 23 نومبر کو جموں و کشمیر کے دو روزہ دورے پر پہنچنے کا امکان ہے۔

یہ ان کا پانچ اگست 2019 کو مرکزی حکومت کے جموں وکشمیر کے خصوصی درجے کے خاتمے اور ریاست کو دو وفاقی حصوں میں منقسم کرنے کے فیصلوں کے بعد پہلا دورہ جموں و کشمیر ہوگا۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ موصوف مرکزی وزیر خزانہ اپنے دو روزہ دورہ کے لئے 23 نومبر کو جموں پہنچے گی۔ انہوں نے بتایا کہ نرملا سیتا رمن دفعہ 370 کی تنسیخ اور کورونا وبا کے بعد متاثرہ معیشت کی صورتحال کا جائزہ لیں گی۔

مذکورہ ذرائع نے بتایا کہ وزیر خزانہ اپنے دورے کے پہلے روز جموں ہاٹ میں تجارت و صنعت سے وابستہ وفود کے ساتھ بات چیت کریں گی۔

انہوں نے کہا کہ نرملا سیتا رمن یونین ٹریٹری میں سرمایہ کاری، ترقی اور مینو فکچرنگ سرگرمیوں سے متعلق معاملات کے بارے میں جانکاری حاصل کرے گی۔ (ایجنسی ان پٹ )