یونیسکو نے دیا بنگال کی درگا پوجا کو ثقافتی ورثے کا درجہ

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 15-12-2021
یونیسکو نے دیا بنگال کی درگا پوجا کو ثقافتی ورثے کا درجہ
یونیسکو نے دیا بنگال کی درگا پوجا کو ثقافتی ورثے کا درجہ

 

 

نئی دہلی : یونیسکو نے بدھ کو بنگال کی درگا پوجا کو ثقافتی ورثے کا درجہ دیا۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے یونیسکو کے اس اعلان پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہر ملک کے لیے قابل فخر لمحہ ہے۔ دوسری جانب بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ یہ ہر بنگالی کے لیے قابل فخر لمحہ ہے۔ درگا پوجا ہمارے لیے عبادت سے بڑھ کر ہے۔ یہ ہمارے لیے ایک احساس ہے۔

یونیسکو نے کہا کہ ہم ہندوستان اور ہندوستانیوں کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ ہم امید کرتے ہیں کہ درگا پوجا کو ثقافتی ورثے کی فہرست میں شامل کرنے کے بعد، مقامی لوگ اس کے بارے میں مزید پرجوش ہوں گے۔ ثقافتی ورثہ صرف نشانیوں اور اشیاء کا مجموعہ نہیں ہے، اس میں ہمارے اسلاف کی روایات اور جذبات بھی شامل ہیں، جو آنے والی نسلوں کو منتقل ہوتے ہیں۔