دور درشن اور آل انڈیا ریڈیو کوملا یونیسکو۔اے بی یو پیس میڈیا ایوارڈ 2021

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 22-11-2021
دور درشن اور آل انڈیا ریڈیو کوملا یونیسکو۔اے بی یو پیس میڈیا ایوارڈ 2021
دور درشن اور آل انڈیا ریڈیو کوملا یونیسکو۔اے بی یو پیس میڈیا ایوارڈ 2021

 

 

آواز دی وائس، نئی دہلی 

معیاری مواد تیار کرنے میں مہارت کے لئے پرسار بھارتی کو شاندار اعزاز سے نوازا گیا ہے۔

حال ہی میں کوالالمپور ملیشیا میں منعقدہ اے بی یو۔ یونیسکو پیس میڈیا ایوارڈ 2021 میں دور درشن اور آل انڈیا ریڈیو کے ذریعہ تیار کئے گئے ٹی وی اور ریڈیو شو ز کو کئی ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔

دور درشن کے پروگرام ’ڈیفی نیٹلی لیڈنگ دی وے‘ نے ’ لیونگ ویل ود سپر ڈائیورسٹی‘ زمرے کے تحت ایوارڈ حاصل کیا ہے جبکہ آل انڈیا ریڈیو کے پروگرام ’لیونگ آن دی ایج- دی کوسٹل لائیوز‘ نے قدرت کے ساتھ ’اخلاقی اور پائیدار تعلقہ‘ کے زمرے میں ایک اور ایوار ڈ حاصل کیا ہے۔

یہ ایوارڈ یونیسکو کے ذریعہ ایشیا پیسفک براڈ کاسٹنگ یونین (اے بی یو) کے تعاون سے ’امن کے لئے ساتھ‘ (ٹی 4 پی) پہل کے تحت دیئے گئے ہیں۔تقسیم انعامات کی تقریب کا انعقاد 17 نومبر 2021 کو کوالالمپور، ملیشیا میں کیا گیا، جس کے لئے پانچ براعظموں کے 33 ممالک سے 100 سے زیادہ تحریک دینے والی اشخاص اور معاشروں کی اسٹوریز موصول ہوئی تھیں۔

اس مقابلے میں ریڈیو، ٹی وی اور ڈیجیٹل پلیٹ فارموں نے شرکت کی۔ ’ڈیفی نیٹلی لیڈنگ دی وے‘ میں خصوصی صلاحیت رکھنے والے ایک بچے کے تحریک دینے والے سفر کے بارے میں بتایا گیا ہے۔

اس ڈاکومینٹری کا مقصد خصوصی صلاحیت رکھنے والے افراد کو باوقار طریقے سے زندگی گزارنے کی تحریک دینا ہے۔اس ڈاکومینٹری کے پروڈیوسر اور ڈائرکٹر دوردرشن دہلی کے پروگرام ایکزیکیٹیو جناب پردیپ اگنی ہوتری ہیں۔ 

آل انڈیا ریڈیو کی سیریز ’لیونگ آن دی ایج- ڈی کوسٹل لائیوز‘ خلیج بنگال کے ساحل پر واقع ایک ساحلی شہر وشاکھا پٹنم میں حاشئے پر رہنے والی ماہی گیر برادری کی زندگی دکھائی گئی ہے۔ یہ پروگرام آل انڈیا ریڈیو دہلی کی پروگرام ایکزیکیٹیو محترمہ مونیکا گلاٹی نے تیار کیا تھا۔

اے بی یو۔ یونیسکو ٹی 4 پی میڈیا ایوارڈ کا مقصد انسانی ذہنوں کے لئے مثبت امن فراہم کرانے کے واسطے آزاد اخلاقی اقدار والی صحافت کے اہم رول اور شہریوں کی میڈیا خواندگی کو فروغ دینا ہے۔ مثبت امن محض تنازعات اور جنگ کا فقدان نہیں ہے بلکہ یہ ایسے منصفانہ معاشرے کے لئے کوشش ہے جس کا ماحولیات کے ساتھ احترام والا اور پائیدار تعلق ہو۔

یہ ایوارڈ ایسے اختراعی اور تخلیقی مواد کو اعزاز سے نوازتے ہیں جو مثبت امن قائم کرنے کے بہترین طریقہ کار کے بارے میں ناظرین اور سامعین کو اطلاعات فراہم کراتا ہے اور ان کو تعلیم دیتا ہے۔مثبت امن پائیدار ترقیاتی مقاصد کے حصول اور کووڈ۔ 19 عالمی وبا کے بعد پہلے سے بہتر صورتحال پیدا کرنے کی بڑھتی ہوئی ضرورت کی وجہ سے ضروری ہوگیا ہے۔