اقوام متحدہ: ویکسین کی تیاری میں پیٹنٹ کی چھوٹ مانگنے پر ہندوستان ، جنوبی افریقہ کا اظہار تشکر

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 25-05-2021
ایک مثبت پہل
ایک مثبت پہل

 

 

 اقوام متحدہ: ۔ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او ) کے سربراہ ٹیڈروس ادنوم گبریسس نے ہندوستان اور جنوبی افریقہ کے لئے اظہار تشکر کیا ہے کہ انہوں نے پوری دنیا کو کورونا ویکسین دستیاب ہونے کے لئے پیٹنٹ کی چھوٹ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ کورونا ویکسین پر ڈبلیو ایچ اونے پیداوار کو تیز کرنے کی ضرورت پر اصرار کیا ہے۔

 ورلڈ ہیلتھ جنرل اسمبلی کے گیبریسس نے اپنے افتتاحی خطاب میں ان ممالک سے ' کوواکس ' پہل کے تحت ویکسین خوراک شیئرکرنے کامطالبہ کیا اور ویکسین پیداوار کو تیز کرنے کی ضرورت پر مزید توجہ دینے کو کہا۔ سب کو یکساں طور پر ویکسین پہنچانا کوویڈ ویکسین گلوبل ایکسیس (کوواکس) ایک بین الاقوامی اقدام ہے۔

 عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے کہا کہ دنیا کو کووڈ ویکسین کی زیادہ ضرورت ہے اور ہمیں ممکن سے زیادہ کام کرنا ہے۔ اگر ویکسین تیار کرنے کا پیٹنٹ ختم ہوجائے اور ویکسین کا لائسنس شیئر ہو جائے تو دوسری دوا ساز کمپنیاں ویکسین تیار کرسکتی ہیں۔ انہوں نے کہاورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن (ڈبلیو ٹی او) میں بھارت اور جنوبی افریقہ کے کورونا مصنوعات کے سلسلے میں دانشورانہ املاک کے حقوق پر استثنیٰ حاصل کرنے کیلئے شکریہ اداکرتاہوں۔ گبریسس نے کہا فی الحال 75 فیصد سے زیادہ ویکسین10 ممالک میں دی گئی ہیں۔ کچھ ممالک نے ویکسین بنائی اور کچھ نے دنیا کے بیشتر حصے سے ویکسین خریدے ۔انہوں نے کہا کہ اگر ویکسینوں کی یکساں تقسیم ہوتی تو دنیا میں صحت کے کارکنان اور بزرگوں کوویکسین لگادی جاتی۔