'اے ایم یو : دو طالبات نے پاس کیا ' آئی ایس ایس ای

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 04-08-2021
اے ایم یو : دو طالبات نے پاس کیا انڈین اسٹیٹسٹیکل سروس امتحان
اے ایم یو : دو طالبات نے پاس کیا انڈین اسٹیٹسٹیکل سروس امتحان

 

 

 آواز دی وائس،علی گڑھ

 اگر انسان چاہے تو تعلیم حاصل کرنے میں کوآواز کوئی بھی چیز اس کے لیے روکاوٹ نہیں بن سکتی۔

کورونا کی دوسری لہر کی وجہ سے جہاں ہر طرف افراتفری تھی۔ اسی وقت علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے دو طالبات اپنے خوابوں کو پروان دینے میں مصروف تھیں۔

اس کے نتیجے میں آج اے ایم یو ان دو طالبات کی وجہ سے ایک بار پھر فخر محسوس کر رہی ہے۔

تاہم کورونا کے ایام کے دوران ، یونیورسٹی کے بہت سے طلباء نے مختلف شعبوں میں کامیابی کے جھنڈے بلند کیے اور انہیں یہ احساس دلایا کہ سر سید احمد خان کی بنیاد ہر لحاظ سے کامیاب ہے۔

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے شعبہ شماریات اور آپریشن ریسرچ کے دو طالبات نے یو پی ایس سی کے زیر اہتمام 2020 میں انڈین شماریاتی سروس کے امتحان  میں کوالیفائی کیا ہے۔

نگار فاطمہ (بیچ 2017) اور پونم چوہان (گولڈ میڈلسٹ بی ایس سی 2017 اور گولڈ میڈلسٹ ایم ایس سی 2019) نے یہ امتحان پاس کیا ہے۔

مس نگار فاطمہ نے 23 ویں جبکہ مس پونم چوہان نے مجموعی طور پر میرٹ میں 33 واں رینک حاصل کیا۔ شعبہ کے سربراہ پروفیسر عقیل احمد نے طالبات کو مبارکباد دی اور امید ظاہر کی کہ طالبات مستقبل میں مزید اعزازات لائیں۔