ٹوئٹر نےہندوستان میں 90 فیصد سے زائد ملازمین کو فارغ کردیا

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 07-11-2022
ٹوئٹر نےہندوستان میں 90 فیصد سے زائد ملازمین کو فارغ کردیا
ٹوئٹر نےہندوستان میں 90 فیصد سے زائد ملازمین کو فارغ کردیا

 

 

نئی دہلی: ٹوئٹر کے نئے سربراہ ایلون مسک نے ذمہ داریاں سنبھالتے ہی ہندوستان میں 90 فیصد سے زائد ملازمین کو فارغ کردیاہے۔ ایک امریکی جریدے کے مطابق ٹوئٹر کے نئے سربراہ ایلون مسک نے ٹوئٹر کا نظام سنبھالتے ہی بلو ٹک سبسکرپشن عائد کرنے کے ساتھ ہی چند بڑے اقدامات کئے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق ہندوستان سے ملازمین کو فارغ کرنے کا آغاز گزشتہ ہفتے کیا تھا جب انہوں نے ٹوئٹر کے سی ای او پراگ اگروا سمیت کئی ٹاپ ایگزیکوٹو کو فارغ کیا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایلون مسک نے 44 بلین ڈالرز کے حصول کے پیش نظر دنیا بھر میں بڑے پیمانے پر برطرفیاں کی ہیں جن میں نئی دلی، ممبئی اور بنگلورو میں قائم دفاتر کے عملہ کو فارغ کرنا بھی شامل ہے۔

واضح رہے کہ ہندوستان میں ٹوئٹر کا عملہ مختلف شہروں میں قائم دفاتر میں تقریباً 200 سے زائد اراکین پر مشتمل ہے جن میں سے 90 فیصد کو برطرف کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق انجینئرنگ، مارکیٹنگ ، سیلز اور کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ میں بڑے پیمانے پر برطرفیاں کی گئی ہیں جبکہ ایک اطلاع کے مطابق پورے محکمے کو ہی برطرف کر دیا گیا ہے۔ تاہم، ہندوستان میں برطرف کیے گئے ملازمین کو ادا کیے جانے والی رقم کے بارے میں ابھی تک کوئی وضاحت نہیں آئی ہے۔