تریپورہ:مویشی چوری کے شبہ میں تین افراد کا قتل

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 21-06-2021
تین جوانوں کی ہلاکت
تین جوانوں کی ہلاکت

 

 

تریپورہ کے ضلع خوائی میں اتوار کے روز صبح مویشی چوری کے شک میں گاؤں کے لوگوں تین افراد کو پیٹ پیٹ کر ہلاک کردیا، پولیس معاملے تحقیقات کررہی ہے۔ پولیس آفیسر کرن کمار نے بتایا کہ اتوار کے روز صبح 4 بجے کے وقت کچھ لوگ ایک منی ٹرک میں پانچ مویشیوں کو لے کر اگرتلا کے طرف جارہے تھے اس دوران نمن جیپارہ گاؤں کے لوگوں نے منی ٹرک میں لدے مویشیوں کو دیکھا اور پیچھا کیا، کڑی مشققت کے بعد گاؤں والوں نے مویشی لدے ٹرک کو روکنے میں کامیاب ہوگئے۔مرنے والوں کے نام جاوید حسین،بلال میاو اور سیف الاسلام بتائے جارہےہیں۔

اس کے بعد گاؤں والوں نے منی ٹریک پر مویشی کے ساتھ سوار تین لوگوں کو تیز دھاردار ہتھیاروں سے پیٹنا شروع کردیا جس سے دو کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی، جبکہ دیگر افراد بھاگنے میں کامیاب ہوگئے۔کرن کمار نے بتایا کہ مقامی لوگوں کی اطلاع پر پولیس جائے وقوع پر پہنچی اور زخمیوں کو ہسپتال میں داخل کرایا جہاں کے ڈاکٹرز نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔